Categories: صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے، 93 ہزار ، 249 نئے معاملے ، 513 افرادکی موت

ملک میں بازیافت کی شرح 93.14 فیصد

نئی دہلی ، 04 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 93 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 93 ہزار 249 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ ، 24 لاکھ ، 85 ہزار ، 509 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ ، 64 ہزار ، 623 ہوگئی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مطابق ملک میں 6 لاکھ ، 91 ہزار ، 597 سرگرم مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 1 کروڑ ، 16 لاکھ ، 29 ہزار ، 289 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ وہیں ملک کی بازیابی کی شرح 93.14 فیصد ہے۔

24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں ، آئی سی ایم آر کے مطابق ، 03 اپریل کو 11 لاکھ ، 66 ہزار ، 716 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک ملک میں کل 24 کروڑ ، 81 لاکھ ، 25 ہزار ، 908 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا کورونامتاثرین کی تعداد335587 ہوئی

شمال مشرق میں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 335587 ہوگئی ہے جس میں سے 330619 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 46 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1030 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 2313 مریض دم توڑ چکے ہیں جب کہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوگئے ہیں۔

آسام میں کورون سے متاثرہ 68 نئے مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 218601 ہے جب کہ215549 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 32 مریض صحت یاب ہوگئے۔ مختلف اسپتالوں میں 598 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس دوران 1107 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

تریپورہ میں 02 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 33520 ہیں جبکہ 33052 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 05 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 56 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 389 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

منی پور میں ، 09 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29411 ہے جب کہ28979 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 06 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 58 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 374 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

اروناچل پردیش میں کورونا سے متاثرہ 3 نئے مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 16849 ہے جب کہ 16785 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ 08 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران 56 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

میگھالیہ میں 24 نئے کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 14106 ہیں جب کہ13868 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 01 مریض صحت یاب ہواہے۔ مختلف اسپتالوں میں 88 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ، 150 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago