Categories: صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار،989 نئے واقعات، 98 افراد ہلاک

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار،989 نئے واقعات، 98 افراد ہلاک

نئی دہلی ، 03 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ملین عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 14 ہزار 989 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،11لاکھ،39ہزار،516 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،57ہزار،346 تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،70ہزار،126 فعال مریض ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک راحت کی خبر بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 1کروڑ،08لاکھ،12ہزار،044 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی بازیابی کی شرح 97.06 فیصد ہوچکی ہے۔ اب تک کل 1کروڑ،56لاکھ،20ہزار،749 افراد کو کوروناویکسین لگائے جاچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا متائثرین کی تعداد 333857ہوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 نئے مریضوں کی شناخت

شمال مشرق کی ریاستوں(آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،اروناچل ،میزورم ،سکم ) میں ، گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مریضوں کی بازیابی کی شرح تیز ی سے بڑھ رہی ہے۔

شمال مشرق میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 31 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد333857 ہوچکی ہے،وہیں 329516 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 35 مریض صحت مندہوئے ہیں، جب کہ 427 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وہیں کورونا متاثر 2294 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور05 مریض شمال مشرق سے باہر چلے گئے ہیں۔

اندور میں ملے کورونا کے 156 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز

مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور میں گزشتہ دس دنوں سے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 156 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہاں نئے متاثرین زیادہ تعداد میں ملنے کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1123 ہوگئی ہے۔

اندور کی انچارج چیف میڈیکل نیز ہیلتھ افسر ڈاکٹر پونم گاڈریا نے بروز بدھ بتایا کہ ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ذریعہ منگل دیر شب 2344 سیمپلوں کی جانچ رپورٹ جاری کی گئی۔ ان میں 156 افراد پازیٹو پائے گئے۔ جب کہ باقی لوگوں کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں اب متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 60 ہزار 48 ہوگئی ہے۔

وہیں اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 933  ہے۔ حالاں کہ یہاں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور اپنے گھر پہنچ رہے ہیں۔ یہاں اب تک تقریباً 57 ہزار 992 مریض کورونا کو شکست دیکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ لیکن نئے مریض زیادہ تعداد میں ملنے کی وجہ سے یہاں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1123 ہوگئی ہے، جن کا مختلف اسپتالوں اور ہوم کوارینٹائن میں علاج جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago