Urdu News

بھارت اورپانامہ نے سفارت کاروں کی تربیت میں تعاون کے معاہدے پرکیادستخط

بھارت اورپانامہ نے سفارت کاروں کی تربیت میں تعاون کے معاہدے پرکیادستخط

اندور ،10؍ جنوری

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 17 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر اپنے پاناما ہم منصب جنائنا تیوانے مینکومو کے ساتھ سفارت کاروں کی تربیت میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے جنینا مینکومو سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہہمارے سفارت کاروں کی تربیت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔  وزیر خارجہ  نےپرواسی بھارتی دوس  کنونشن میں پانامہ کے وزیر خارجہ کی شرکت کی تعریف کی تاکہ ہندوستانی تارکین وطن کی شراکت کا احترام کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے پاناما ہم منصب کے ساتھ وسیع تر اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ “پاناما کی وزیر خارجہ  جنینا تیوانی کے ساتھ ایک پرجوش اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ اس کے علاوہ اقتصادی، صحت، مالیات اور لوگوں سے لوگوں کے روابط کے وسیع تر مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

پانامہ کی وزیر خارجہ کا ہندوستان کا دورہ 23 نومبر کو پانامہ سٹی میں دونوں فریقوں کی دوسری فارن آفس کنسلٹیشنز کے انعقاد کے ایک ماہ سے زیادہ کے بعد آیا ہے۔”23 نومبر 2022 کو پانامہ سٹی میں ہندوستان اور پانامہ کے درمیان دفتر خارجہ کی دوسری مشاورت ہوئی۔ ہندوستانی طرف کی قیادت سوربھ کمار، سکریٹری (مشرق)نے کی اور پانامہ کی طرف کی قیادت ولادیمیر اے فرانکو سوسا، نائب وزیر برائے خارجہ تعلقات، نے کی۔

  وزارت خارجہ امور کے بیان کے مطابق مشاورت کے دوران، دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، فارماسیوٹیکل، آئی سی ٹی، صلاحیت کی تعمیر، خلائی تعاون، اور قونصلر امور جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے اپنے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں فریقین نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پانامہ سٹی میں ایف او سی کے دوران، جانینا تیوانی مینکومو نے دونوں ممالک کو اقتصادی میدان سمیت اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ہندوستانی کمپنیاں امریکہ میں کاروبار کرنے کے لیے پانامہ کے مقامی اور لاجسٹک فائدہ کا استعمال کریں گی۔

Recommended