Urdu News

صحافی احتشام عالم کو صدمہ، داماد محمد شاداب کا انتقالِ پُر ملال

محمد شاداب مرحوم کی فائل فوٹو

قصبہ کی اہم شخصیات نے مرحوم کو تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی

فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

صحافی کو صدمہ داماد کا انتقال روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو فتح پور کے نامور صحافی احتشام عالم کے داماد محمد شاداب 26 سال ولد محمد ارشاد ساکن گورکھپور کا گزشتہ روز دہلی کے گڑ گاؤں میں ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا مرحوم شاداب کو شدید زخمی حالت میں دہلی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔جو علاج کے دوران داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملے معلوم ہو کہ گزشتہ 10نومبر 2022 کو فتح پور کے معروف ٹھیکیدار مرحوم عبدالجبار کی بیٹی سے ان کا نکاح ہوا تھا ابھی شادی  کے 6 مہینہ 12 دن ہی گزرے تھے کہ اس سانحۂ جانکاہ نے عروس و نوشہ کے خانوادوں کو غمگین کردیا۔

 مرحوم کا جسد خاکی جیسے ہی ان کے آبائی وطن گورکھپور پہنچا لواحقین میں کہرام مچ گیا بالا آخر بدھ کو صبح 9 بجے ان کو بعد نماز جنازہ سیکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

قصبہ کی اہم شخصیات نو منتخب چیئرمین ارشاد احمد قمر، معروف افسانہ نگار رحمان عباسی، مولانا نسیم ندوی ، ڈاکٹر عادل خلیق ، رکن جماعت اسلامی ہند حافظ عبدالحئ، محمد شمیم انصاری، محمد کامل خاں، حسان ساحر،  محمد اسلم خان، مولانا معراج احمد قمر، مرزا جمال بیگ وغیرہ نے مرحوم کو تعزیت کرتے ہوۓ مغفرت کی دعا کی ۔

Recommended