Urdu News

جانیے آئی برو مائیکرو بلیڈنگ کیا ہے؟یہ آپ کے چہرے کو کیسا لک دے گا؟

عموماً اکثر خواتین اپنی بھنوؤں کو سیٹ کروانے کے لیے ہر ماہ پارلر یا بیوٹی سیلون جاتی ہیں۔ آٰئی برو کی شکل بدل کر انہیں پتلا یا موٹا بنانے کے لیے تھریڈنگ کرواتی ہے۔ اس دوران بہت درد ہوتا ہے ۔بھنوؤں کو سیٹ کروانے کے لیے ہر ہفتے جانا پڑتا ہے۔ خواتین ہر وقت پرفیکٹ بھنوؤں کی تلاش میں رہتی ہیں۔ پرفیکٹ بھنوؤں کے حصول کے لیے مائیکرو بلیڈنگ ایک نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔ اس کے زریعے خواتین آئی بروکو جس شکل میں بھی چاہیں بنوا سکتی ہیں۔ مائیکرو بلیڈنگ بھنوؤں کی شکل بدلنے کے لیے ایک بہتر آپشن ہے۔ یہ کافی مقبول ہے اور خواتین کی پہلی پسند ہے۔

مائیکرو بلیڈنگ کیا ہے؟

مائیکرو بلیڈنگ ایک تھریڈنگ آرٹ ہے جو آپ کے چہرے کے لیے بھنوؤں کی بہترین شکل بنانے میں  مدد کرتا ہے۔ یہ انتہائی درستگی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں ایک قلم کے جیسا دکھتا ہے۔اس قلم میں ایک نب بلیڈ ہےجس میں 10-12 چھوٹی سوئیاں ہیں جو جلد کی صرف سطح کو نازک طریقہ سے کھرچتی پیں۔ یہ بس آئی برو کے گرد ایپیڈرمس کی تہہ کی مرمت کرتا ہے۔ اور اسے بہتر شکل دیتا ہے۔

Recommended