صحت

“صرف دس منٹ میں بچوں کے لیے بنائیں مزیدار “بریڈ اتپم

مصنفہ : شروتی دکشت

ترجمہ نگار : ڈاکٹر مہوش نور

کھانے میں بچوں کے لیے جلدی تیار ہونے والانسخہ اگر چاہیے تو ایک بار یہ مزیدار بریڈ اتپم ضرور آزمائیں۔

“آج کا نسخہ”بریڈ اتپم

ہر روز ایک ہی جیسا ناشتہ کر کے اگر آپ بیزار ہو گیے ہیں اور گھر میں بریڈ ،سوجی سب کچھ ہے تو آپ ان سب چیزوں کا استعما ل کر کے بہترین بریڈ اتپم بنا سکتی ہیں ۔بریڈ کے بنے سینڈوچ تو ہم نے بہت کھا لیے ہیں۔جہاں بات ساوتھ انڈین کھانے کی آتی ہے تو وہ ہیلدی تو ہوتا ہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ بریڈ کی کئی ڈش لوگوں کو پسند آتی ہے۔ہم آج جس نسخہ کی بات کر رہے ہیں ،وہ بہت ہی آسان ہے۔بہت جلدی تیار ہو جاتاہے اور اس کو تیار کرنے کے لیے زیادہ وقت کی ضرورت بھی نہیں ہے۔تو چلیے شروع کرتے ہیں اپنے نسخے کی بات۔۔۔

:ضروری اشیا

چار بریڈ سلائس

آدھا کپ سوجی

دو بڑے چمچ میدا

آدھا کپ دہی

(ایک بڑا چمچ ادرک (کدوکس کیا ہوا

(چھوٹی پیاز (باریک کٹی ہوئی

(شملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی

(دو ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی

ٹماٹر( باریک کٹا ہوا)

نمک حسب ذائقہ

تیل حسب ضرورت

پانی حسب ضرورت

:طریقہ کار

پہلا مرحلہ: سب سے پہلے بریڈ کے کناروں کو کاٹ لیں  اور اس کے سفید حصے پر تھوڑا سا پانی لگا کر ملائم کر لیں۔

دوسرا مرحلہ: اب اس میں سوجی  ،تھوڑا سا تیل اور دہی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔دھیان رہے پیسٹ ایسا بننا چاہیے جو آسانی سے توے پر پھیل سکے۔

تیسرا مرحلہ: جب پیسٹ بن کے تیار ہو جائے تو اس میں سبزیا ں ملا دیں۔اور توا گرم کریں۔

چوتھا مرحلہ: سب سے آخر میں نمک ڈالیں جب توے پر سینکنے کے لیے تیار ہو۔ایسا کرنے پر اتپم میں ضرورت سے زیادہ پانی نہیں آئے گا۔

پانچواں مرحلہ: اب توے پر تھوڑا سا تیل ڈالیں اور تھوڑا گرم ہونے پر اتپم کا بیٹر ڈالیں ۔اسے اسی طرح گول بنائیں جیسے چیلا بنانے کے لیے پھیلایا جاتا ہے۔

چھٹاں مرحلہ: ایک بار سینکنے کے بعد پلٹ لیں۔ پلٹتے وقت تھوڑا سا تیل ڈال لیں۔ پکنے کے بعد چٹنی کے ساتھ گرم گرم پروسیں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago