Categories: صحت

متحدہ عرب امارات میں ’منکی پاکس‘ کے پہلے معاملہ کی تصدیق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متحدہ عرب امارات میں آبلہ بند یعنی منکی پاکس کے پہلے معاملہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے بتایا ہے کہ انتیس سالہ مریضہ مغربی افریقہ کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں۔ یو اے ای میں ان کی مطلوبہ طبّی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارتِ صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یو اے ای میں صحت حکام ٹیسٹ، متاثرہ مریضوں سے رابطوں کی جانچ پڑتال اور ان کی پیروی سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔وام کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی ہے کہ صحت حکام کے تعاون سے وہ پائیدار کارکردگی کو یقینی بنانے اور معاشرے کو آبلہ بندر سمیت تمام متعدی بیماریوں اور وائرسوں کے مقامی سطح پرپھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے فوری طور پر کیس دریافت کرنے، ان کے علاج و معالجے اور وبائی امراض کی نگرانی کے لیے اعلیٰ ترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق عمل پیرا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، یورپ کے جمہوریہ چیک اور سلووینیا میں بھی منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، تاہم عام آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔گذشتہ چند روز کے دوران میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت متعدد یورپی اوربراعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں آبل? بندر کے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ نایاب وائرس براعظم افریقہ کے متعدد علاقوں میں عام ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago