Categories: صحت

ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 2.17لاکھ سے زیادہ معاملے،1185لوگوں کی موت

ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 2.17لاکھ سے زیادہ معاملے،1185لوگوں کی موت

نئی دہلی،16اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کووروناوائرس کے نئے معاملوں کی تعدا ددو لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کے دو لاکھ17ہزار353نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اسی کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا کے کل ایک کروڑ42لاکھ91ہزار917معاملے سامنے آچکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے 1185لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔اسی کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ 74ہزار308تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں1569743فعال مریض ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 12547866 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ ملک کا ری کوری ریٹ87.79فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں14لاکھ سے زیادہ کورونا کے ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 15اپریل کو1473210ٹسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک میں کل263476625ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خوف کودیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ بڑے شہروں سے اپنے وطن ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کئی ریاستو ں میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔مہاراشٹر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جب کہ دہلی میں ہفتہ اوراتوار کومکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 349 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.20 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 7990 کی مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 620060 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 61695 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 36 لاکھ سے زائد 3639855 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو 58952 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago