Categories: صحت

ملک میں کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

ملک میں کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

نئی دہلی ، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 2.5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 170 نئےمعاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 15321089 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1761 افراد کورونا سےفوت ہو گئے ہیں۔ اس بیماری سے اموات کی تعداد 180530 تک جا پہنچی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 2031977 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 11508582 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 85.55 فیصد رہی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

گجرات: سابر متی جیل میں ایک ہی دن میں 29 قیدی کورونا سے متاثر

احمدآباد کی سابرمتی جیل میں کورونا دھماکا ہوا ہے۔ ایک ہی دن میں 29 قیدیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قیدیوں کی عدالتی تحویل روک دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر 54 متاثرہ قیدی اور 12 عملہ زیر علاج ہیں۔ سول اسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو سمراس ہاسٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے لئے قیدیوں کو باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سابرمتی جیل میں باہر سے آنے والے قیدی صرف کورونا جانچ کے بعد داخل ہوتے ہیں۔ دریں اثنا ، ایک ہی دن میں باہر سے آنے والے29 قیدی متاثر ہوئے ہیں۔ سینئر جیلر پرجاپتی سمیت کل 12 ملازمین کو سابر متی جیل میں متاثرپایا گیا ہے۔

شمال مشرق: کورونا کے 1695 نئے معاملے ، 09 مریضوں کی موت

شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میزورم ،میگھالیہ ،اروناچل ،سکم )میں بھی کورونا انفیکشن کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 1695 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جب کہ آسام، منی پور اور میگھالیہ میں 09 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ ، 45 ہزار ، 836 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ ، 32 ہزار ، 807 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 395 مریض صحت مندہوچکے ہیں، جبکہ 8 ہزار ، 972 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار ، 362 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی، 09 نئے مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago