Categories: صحت

ہندوستان میں ایک دن میں پھر3.23 لاکھ سے زائد نئے کیسزاور 2771 ہلاکتیں

ہندوستان میں ایک دن میں پھر3.23 لاکھ سے زائد نئے کیسزاور 2771 ہلاکتیں

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار چھٹے روز بھی 3.23 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، حالاں کہ یہ راحت کی بات ہے کہ مسلسل تیسرے دن مزید دو لاکھ سے زائد مریضوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔دریں اثنا ملک میں منگل کی صبح تک 14 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار 186 افراد کو کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،23،144 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 2،51،827 مریض بھی صحت مند ہوئے ہیں جس سے اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 209 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

وہیں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اس کی تعداد بڑھ کر 28،82،204 ہوگئی ہے ، 2771 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،97،894 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 82.54 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 16.34 فیصد جب کہ اموات کی شرح 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔

چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں فعال معاملوں میں کمی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیس میں 23،560 کی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ کرناٹک اور کیرالہ کی جنوبی ریاستوں میں بالترتیب 18،880 اور 13،919 کا اضافہ ہوا ہے۔

جن چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے سرگرم معاملے میں کمی آئی ہے ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، چھتیس گڑھ ، انڈمان و نکوبار ، لداخ اور سکم شامل ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 23،560 فعال معاملے میں کمی کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 6،76،647 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں اس عرصے کے دوران 18،880 فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد مجموعی طور سے 2،81،061 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کیرالہ میں 13،919 نئے فعال معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی معاملوں کی مجموعی تعداد 2،33،140 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،23،144 نئے معاملے کے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 2،51،827 مریض بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 209 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا اس معاملے کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1،97،894 ہوگئی ہے جب کہ فعال معاملوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 2771 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح کم ہوکر 82.54 ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 16.34 فیصد ہوگئی ہے جب کہ اموات کی شرح 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago