Categories: صحت

ملک میں کورونا کے 3.52 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

ملک میں کورونا کے 3.52 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

نئی دہلی ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کوروناوائرس کی رفتار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 351991 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 2812 افراد ہلاک ہوئے۔جب کہ اس دوران 219272 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں ابھی تک کورونا کے 17313163 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب تک 195123 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 2813658 ہے۔جب کہ13504382 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

بازیابی کی شرح میں گراوٹ کی وجہ تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ پچھلے 15 دنوں سے ، ملک میں صحت یابی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کی صحت یابی کی شرح 83.48 سے کم ہوکر 82.62 فیصد ہوگئی ہے۔

جھارکھنڈ: کورونا کے 5903 نئے معاملے

جھارکھنڈ میں ہر روز ، کوروناکے متاثرین اور اموات کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 5903 کورونا کے نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ اس دوران 3287 مریض صحتیا ب ہوئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے 110 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ متوفیان میں رانچی میں سب سے زیادہ 43مریض شامل ہیں جبکہ باقی اموات دیگر اضلاع میں درج کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ، رانچی سے 1494 ، بوکارو سے 316 ، چترا سے 237 ، دیوگھر سے 244 ، دھنباد سے 326 ، دمکا سے 111، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) سے 702 ، گڑھوا سے 75 ، گریڈیہہسے 148اور اسی طرح باقی اضلاع سے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت رانچی میں 1494 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں۔ جب کہ کورونا سے 43 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ فعال مریضوں کی کل تعداد 15494 ہے۔ 723 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 61115 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 45103 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا کے 2786نئے معاملے

شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں وائرس کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔شمال مشرق میں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2786 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جب کہ شمال مشرق میں 25 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3 لاکھ ، 61 ہزار ، 958 ہوگئی ہے۔ جب کہ 3 لاکھ ، 36 ہزار ، 388 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 757 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 20 ہزار 729 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار 443 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 25 نئے مریض فوت ہوچکے ہیں۔

آسام میں 1 844 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ ، 37 ہزار ، 533 تک جا پہنچی ہے ، جب کہ 2 لاکھ ، 19 ہزار ، 516 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 558 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 15 ہزار ، 470 مریض زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک 1200 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 14 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تریپورہ میں 100 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 34 ہزار ، 526ہوگئی ہے۔ ان میں سے 33 ہزار 351 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 761 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 391 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

منی پور میں 140 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 30 ہزار ، 421 ہوگئی ہے جب کہ 29 ہزار ، 231 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 38 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 805 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے منی پور میں اب تک 385 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 02 مریض فوت ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago