Categories: صحت

ملک میں کورونا کے 3.66 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے ، 3754 افراد لقمہ اجل

ملک میں کورونا کے 3.66 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے ، 3754 افراد لقمہ اجل

نئی دہلی ، 10 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 3 لاکھ ، 66 ہزار ، 161 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ، کورونا سے 3 ہزار 754 افراد ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ ، 53 ہزار ، 818 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 2 کروڑ ، 26 لاکھ ، 62 ہزار ، 575 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ 2 لاکھ ، 46 ہزار ، 116 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 37 لاکھ ، 45 ہزار ، 237 ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 1 کروڑ ، 86 لاکھ ، 71 ہزار ، 222 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جو راحت کی بات ہے۔ مریضوں کی بازیابی کی شرح بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی بازیابی کی شرح اب 82.38 فیصد ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 09 مئی کو 14 لاکھ ، 74 ہزار ، 606 ٹیسٹ ہوئے تھے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 30 کروڑ ، 37 لاکھ ، 50 ہزار ، 077 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 5398 نئے کورونامتائثرین ، 5004 صحت مند ،91 مریضوں کی موت

آسام سمیت پورے شمال مشرق (تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،اروناچل ،میزورم ،میگھالیہ،سکم اورآسام )میں کورونا کا انفیکشن انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں سب سے زیادہ 5 ہزار 398 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ ، 38 ہزار ، 750 ہوچکی ہے۔ ان میں 3 لاکھ ، 78 ہزار ، 266 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 5 ہزار 004 مریض مکمل صحت مند ہوگئے ہیں جب  کہ 55 ہزار219 مریض ، مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 3 ہزار ، 167 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 91 نئے مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں 6461 کورونا مریض صحت یاب، 4169 نئے معاملے

جھارکھنڈ میں ، ہیلتھ سیفٹی ویک کے نفاذ کے بعد سے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، کورونا کے 6 ہزار ، 461 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ پیر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 4 ہزار ، 169 کورونا مثبت کے نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا سے 97 مریض ہلاکت کے ساتھ ریاست میں اب تک 3 ہزار 853 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

اس دوران ریاست میں کووڈ- 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد اب 2 لاکھ ، 86 ہزار ، 343 ہوچکی ہیں۔ ان میں سے 58 ہزار ، 806 فعال معاملات ہیں۔ جب کہ 2 لاکھ ، 23 ہزار ، 684 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کورونا کی بازیافت کی شرح 78.11 فیصد ہے۔

اندور میں ملے کورونا کے 1627 نئے معاملے ، 8 لوگوں کی موت بھی ہوئی

مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ یہاں 15 فروری کے بعد سے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1627 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ کورونا سے 8 مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28ہزار 495 اور متوفیان کی تعداد 1212 ہوگئی ہے۔

اندور کی انچارج چیف میڈیکل نیز ہیلتھ افسر ڈاکٹر بی ایس سیتیا نے بروز پیر بتایا کہ ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ذریعہ اتوار دیر شب 9 ہزار 903 سیمپلوں کی جانچ رپورٹ جاری کی گئی۔ ان میں 1627 افراد پازیٹو پائے گئے۔ جب کہ باقی لوگوں کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں اب متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 28  ہزار 495ہوگئی ہے۔ وہیں اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1212 ہوگئی ہے۔ حالانکہ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1024 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ یہاں اب تک ایک لاکھ10 ہزار 370 مریض کورونا کو شکست دے کراپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ فی الحال 16 ہزار 877کورونا پازیٹو مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago