Categories: صحت

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ، 24 گھنٹوں میں 38 ہزار سے زائد کیسز

497افراد ہلاک، 40 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی، 11 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 38 ہزار 353 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 497 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے  موت ہو گئی ۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 13 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں مثبت شرح میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت شرح 2.16 فیصد رہی ہے۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ، 19 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وہیں   چار لاکھ، 29 ہزار، 179 افراد اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد تین لاکھ، 86 ہزار، 351 ہو گئی ہے۔ اب تک تین کروڑ، 12 لاکھ، 20 ہزار، 981 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شفا یابی شرح میں بہتری

پچھلے کچھ دنوں سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔ریکوری کی شرح میں گزشتہ روز سے  کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک کل 48.50 کروڑ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اب تک ملک میں اینٹی کورونا ویکسین کی 51.90 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اینٹی کورونا ویکسین کی 53.24 کروڑ  ڈوز  ریاستوں کو دی گئیں: مرکزی حکومت

مرکزی وزارت صحت نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 53.24 کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ریاستوں کے پاس ابھی تک ویکسین کی 2.25 کروڑ خوراکیں ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں نے اب تک لوگوں کو 51.56 کروڑ خوراکیں دی ہیں اور 2.25 کروڑ خوراکیں اب بھی ان کے پاس دستیاب ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں کو 72.40 لاکھ سے زیادہ ڈوز بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں میزورم میں کورونا کی رفتار زیادہ، 41مریضوں کی موت

شمال مشرق میں میزورم کے مقابلے میں، دیگر ریاستوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ میزورم میں 12 ہزار، 15 مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں، آسام جیسی بڑی ریاست میں، صرف نو ہزار 698 متاثرہ اسپتالوں میں ہیں۔ ویسے اب تمام ریاستوں میں مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود آسام، میزورم، میگھالیہ اور منی پور میں اب بھی بڑی تعداد میں نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔

شمال مشرق میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار 560 ہے۔ اس کے ساتھ، متاثرہ افراد کی کل تعداد نو لاکھ 84 ہزار 646 ہوگئی ہے۔ ان میں سے نو لاکھ 30 ہزار 87 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر تین ہزار 735 مریض مکمل صحت مند ہو گئے ہیں۔

اس وقت 41 ہزار 645 مریض شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 10 ہزار 397 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

آسام میں 929 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 76 ہزار 149 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 59 ہزار 684 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں نو ہزار 698 مریض زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک پانچ ہزار 420 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

منی پور میں 633 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار 424 ہے جبکہ 96 ہزار 776 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 648 نئے مریض صحت مند ہوئے ہیں اور چھ ہزار 984 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منی پور میں اب تک ایک ہزار 664 مریضوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سات مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

تریپورہ میں 205 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 80 ہزار 413 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 77 ہزار 538 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 308 مریض صحت مند ہو گئے ہیں۔ دو ہزار 44 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 768 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

میگھالیہ میں 411 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 69 ہزار 769 ہو گئی ہے جبکہ 64 ہزار، 157 مریض صحت مند ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں کل چار ہزار 427 مریض زیر علاج ہیں۔ میگھالیہ میں، ایک ہزار 185 مریض اس وبا کی وجہ سے مر چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اروناچل پردیش میں 233 نئے کورونا متاثرہ مریض بھی پائے گئے ہیں۔ اس طرح، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 50 ہزار 605 ہے جبکہ 47 ہزار 821 مریض صحت مند ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل دو ہزار 536 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 248 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض جاں بحق ہوئے۔

دریں اثنا، میزورم میں ایک ہزار 937 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 45 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 33 ہزار 271 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 417 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 12 ہزار 15 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ میزورم میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 171 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ناگالینڈ میں 102 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 28 ہزار 811 ہے۔ ریاست میں کل 26 ہزار 23 مریض صحت مند ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 374 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ناگالینڈ میں اب تک 585 مریضوں کی کورونا سے  موت ہو چکی ہے۔

سکم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 28 ہزار 18 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 24 ہزار 817 مریض صحت مند ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ دو ہزار 567 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 356 مریض کورونا کی وجہ سے مر چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago