Categories: صحت

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست

لاہور،06جنوری (انڈیا نیرٹیو)

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 176 رنوں کی عبرتناک شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی، پہلی اننگ میں 297 رنوں پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی جس میں اظہر علی 93، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے

جب کہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود 0، عابد علی 25، حارث سہیل 1، فواد عالم 2 رن پر ہی آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری کے بدولت رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا، کین ولیمسن 238، ہینری نکولس 157 اور ڈیرل مچل نے 102 رن کی اننگ کھیلی۔

بعد ازاں کیویز نے 659 رن بنانے کے بعد اننگ ڈیکلیئر کرکے 362 رن کی برتری حاصل کی جس کے آگے پاکستانی ٹیم بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 186 ہی رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔

Pakistan suffered a humiliating defeat in the Christchurch Test

پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے تیسرے روز ہی ایک بار پھر کھاتہ کھولے بغیر اپنی وکٹ گنوادی تاہم چوتھے روز بھی پاکستانی بلے باز کیوی گیند باز کے آگے بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے۔

عابد علی 26، حارث سہیل 15، اظہر علی 37، کپتان محمد رضوان 10 ، فواد عالم 16، فہیم اشرف 28، ظفر گوہر37 ہی رن بنانے میں کامیاب رہے۔

کائیل جیمیسن نے اننگز میں 6 اور میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں مین آف دی میچ جب کہ کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ ماﺅنٹ مانگونئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 101 رن سے شکست ہوئی تھی۔ایک بار پھر پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے پھسڈی ثابت ہوئی۔

Pakistan suffered a humiliating defeat in the Christchurch Test

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago