بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
فخرالدین علی احمد گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔
نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…