وزیر اعظم نے جموں کشمیر میں طبی تعلیم کے نئے دور کی تعریف کی
حکومت نے جموں و کشمیر کے 20 ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں 265 ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں فراہم کیں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں کشمیر میں طبی تعلیم کے نئے دور کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے 20 ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں 265 ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں دینے کے حکومت کے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور کشمیر میں طبی بنیادی ڈھانچہ کو آگے بڑھانا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
‘‘یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں کشمیر میں طبی انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانا ہے!’’