Categories: صحت

راجستھان: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کوروناسے متاثر

راجستھان: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کوروناسے متاثر

جے پور ، 29 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راجستھان میں کوروناوائرس کی دوسری لہرتباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی کورونا کی گرفت میں آگئے۔ گہلوت نے خود جمعرات کو ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ وزیر اعلی کوروناسے متاثر ہیں ، ملک و ریاست کے بڑے لیڈروں نے ان کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے لکھا ’آج کورونا ٹیسٹ کروانے پرمیری رپورٹ بھی مثبت سامنے آئی ہے۔ مجھے کوئی علامت نہیں ہے اور میں ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔ میں کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئسولیشن میں کام جاری رکھوں گا۔ اس سے ایک دن پہلے ، بدھ کے روز وزیر اعلی ٰکی اہلیہ سنیتا گہلوت کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی تھی۔ گہلوت نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے بہت سے افراد کورونا کی چپیٹ میں آچکےہیں۔بدھ کے روز وزیراعلیٰ گہلوت کی اہلیہ سنیتا گہلوت بھی کورونا پازیٹو پائی گئیں۔ ایسی صورت حال میں ، سنیتا گہلوت کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد اور عملے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آج کی تحقیقات میں ، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

اروند کیجریوال نے اشوک گہلوت کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس پر ، جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ’میں ایشور سے آپ کی جلدی صحت یابی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں اشوک جی۔‘

قابل ذکر ہے کہ دہلی سمیت پورا ملک کورونا کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔ وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ورلڈ میٹر کے مطابق ، ہندوستان میں کورونا سے 3285 مزید مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 201165 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ، اگر ہم دہلی کے بارے میں بات کریں تو بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 368 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago