Categories: صحت

رویندر جڈیجہ آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

رویندر جڈیجہ آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

نئی دہلی ، 5 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان کے آل راونڈر رویندر جڈیجہ آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلا ٹی 20 میچ میں ہندستانی اننگز کے آخری اوور میں جڈیجا کے ہیلمٹ پر مچل اسٹارک کی گیندلگی تھی۔ جس کے بعد جڈیجہ فیلڈنگ کے دوران گراونڈپر نہیں اترے۔ ان کی جگہ پر ، یوزویندر چہل ایک متبادل کے طور پر میدان میں آئے تھے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ جڈیجہ اننگز کے آخری اوور میں کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد اننگز کے وقفے کے دوران بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ٹیم کا معائنہ کیا تھا۔ اس تشخیص کی تصدیق ڈریسنگ روم میں کلینیکل تشخیص کی بنیاد پر ہوئی۔ جڈیجا کی نگرانی جاری ہے اور تشخیص کی بنیاد پر ضرورت پڑنے پر اسکین کے لیے لے جایا جائے گا۔ وہ جاری ٹی 20 سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ ‘‘

ایک بیان میں آگے بتایا گیا ہے کہ ’’آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے شاردل ٹھاکرکو جڈیجہ کی جگہ ٹی 20 انڈین ٹیم میں شامل کیاہے‘‘۔

آسٹریلیاکے خلاف ٹی20 سیریز کے اگلے دو کھیلوں کے لیےانڈین ٹیم مندرجہ ذیل ہے: ویراٹ کوہلی (کپتان) ، کے ایل راہل (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، شیکھر دھون ، مینک اگروال ، شریس ایئر ، منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، سنجو۔ سیمسن (وکٹ کیپر) ، واشنگٹن سندر ، یوزویندر چہل ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، نویدیپ سینی ، دیپک چاہر ، ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکرکے نام سرفہرست ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago