Categories: صحت

چین میں نئے وائرس ’منکی بی‘ سے ایک محقق کی موت

بیجنگ،19جولائی(انڈیانیرٹیو)

چین کی وہان لیبارٹری کے کچھ سائنسدانوں کی جب پراسرار کورونا سے موت ہوئی تھی تو چین نے عالمی تنظیموں سے اسے کافی وقت تک دبائے رکھا تھا اور آج وہی وائرس پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہا ہے لیکن اب ایک اور مویشی کے ڈاکٹر کی پراسرار منکی بی وائرس سے موت کے معاملے کو دو ماہ تک دبا کر رکھا گیا ہے۔ چین میں منکی بی وائرس سے موت کا یہ پہلا کیس ہے۔

چینی اخبار ’دی گلوبل ٹائمس‘ کے مطابق چینی تنظیم ’پلیٹ فارم آف چائینیز سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ کے جرنل میں ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ 53 برس کا یہ مویشی ڈاکٹر بندروں پر رسیرچ کر رہا تھا اور مارچ میں اس نے دو بندروں کی لاش کا ٹیسٹ کیا تھا۔ اس کے ایک ماہ بعد اسے جی متلانے اور الٹیوں کی شکایت ہوئی اور اس نے کئی اسپتالوں میں علاج کروایا لیکن 27 مئی کو آخر کار اس کی موت ہو گئی تھی۔

ریسرچر نے اس کی ریڑھ کی ہڈی سے نکالے گئے مائع شء میں منکی بی وائرس کی تصدیق کی ہے۔ حالاں کہ اس کے رابطے میں آنے والوں میں ابھی تک کسی میں کوئی علامت نہیں ملی ہے۔منکی بی وائرس کو بندروں کی مکاک جینس سے 1932 میں آئیسولیٹ کیا گیا تھا اور یہ الفاہرپیز وائرس کے نام سے جانا گیا تھا۔ یہ وائر س براہ راست رابطہ اور جسمانی مادے سے پھیل سکتا ہے اور اس کی شرح اموات 70 سے 80 فیصد ہے۔ اس جرنل میں کہا گیا ہے کہ منکی بی وائرس عوام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہو سکتا ہے اور بندروں میں ہونے والے کسی بھی طرح کے غیر متوقع تبدیلیوں، ان کے سلوک میں تبدیلی پر نگرانی ضروری ہے۔

غور طلب ہے کہ امریکہ کے شہر ٹیکساس میں 18 برس کے بعد منکی بی وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس نے حال ہی میں نائیجیریا میں امریکہ کا سفر کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال اس وائرس کی کوئی دوا نہیں ہے اور جو دوائیں چیچک میں دی جاتی ہیں وہی اس کے خلاف حفاظت فراہم کر سکتی ہیں۔ وائرس کے بعد سات سے 13 دنوں میں اس کی علامت ابھر کر سامنے آتی ہے اور ان میں بخار، تیز سر درد، پٹھوں میں درد اور زیادہ کمزوری اہم ہیں۔ اس میں جسم کی لِمف نوڈرس میں ورم عام علامت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago