صحت

سینئر صحافی عامر سلیم خان کا انتقال، صحافت کی دنیا سوگوار

نئی دہلی، 12دسمبر(ابوشحمہ انصاری)

سینئر صحافی اور روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹرعامر سلیم خان اب ہمارے درمیان سے رخصت ہوگئے،12 دسمبر کو جی بی پنت اسپتال دہلی میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ دو دنوں کی علالت کے بعد آج ان کا دوپہر ایک بجے انتقال ہوا۔ عامر سلیم خان محض 48 برس کے تھے۔جن کی تجہیز و تکفین بعد نماز عشاء قبرستان مہدیان دہلی میں عمل میں آئی۔

 پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے ہیں ۔ ابھی ایک ماہ قبل مرحوم کے والد محترم چودھری سلیم خان کا بھی دوران علاج دہلی میں انتقال ہوگیا تھا ۔عامر سلیم خان کا تعلق اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سے تھا۔

ان کے انتقال پہ صحافتی دنیا سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں میں شدید رنج وغم کا ماحول ہے۔ ان کی تدفین میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن چند شرکاء میں مولانا فضل الرحمان، ایڈوکیٹ اے رحمن، سید خرم رضا، ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی، ارشد ندیم، مستقیم خان، ایس ٹی رضا، خورشید ربانی، فرزان قریشی، عظیم اللّٰہ صدیقی، امیر امیرامیرہوی، عینین علی حق، حبیب سیفی، انس فیضی، صادق شیروانی، فرحان یحیی، جاوید قمر، حاجی زبیر وغیرہ نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago