صحت

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان ٹاک سیریز کا آغاز کیا

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک فٹ ملک بنانے کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے. فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان کا مقصد تمام عمر کے گروپوں، خاص طور پر بزرگ شہریوں میں فٹنس، صحت مند کھانے اور ذہنی تندرستی کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔ فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2023 کو ‘موٹے اناج کا بین الاقوامی سال. (آئی وائی او ایم) قرار دیا ہے۔ یہ حکومت ہند کی پہل ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ حکومت ہند آئی وائی او ایم 2023 کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے کوشش کررہی ہے. تاکہ ہندوستانی موٹےاناج. اس سے تیار کی گئی غذائی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ چیزوں کو عالمی سطح پر قبول کیا جائے۔

فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان کے پینلسٹس میں لیوک کوٹنہو (لائف اسٹائل ایکسپرٹ)،

ریان فرنینڈو (اسپورٹس نیوٹریشنسٹ)، ہینا بھیمانی (نیوٹریشنسٹ). اور سنگرام سنگھ (پہلوان/موٹیویشنل اسپیکر) شامل ہیں۔

موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے غذائیت کے ماہر ریان فرنینڈو نے کہا. کہ ‘‘60 فیصد خواتین میں ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے لیکن موٹے اناج کا استعمال اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔ راگی میں ایک ایسی چیز ہے جسے فینولک ایسڈ کہتے ہیں جو ایک بہت ہی طاقتور سپر اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو پٹھوں کے نقصان کو ٹھیک کرتا ہے. اور میری کتاب میں موٹے اناج نئے سپر ہیروز بننے جا رہے ہیں۔’’

پہلوان سنگرام سنگھ نے مزید کہا کہ ‘‘فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان پروگرام حکومت کا ایک بہت اچھا اقدام ہے. جس سے سب کو فائدہ پہنچے گا۔ اگر ہم سب موٹے اناج کا استعمال شروع کر دیں. تو بیماریاں ہمارے ملک سے 99.9 فٹ دور ہو جائیں گی. اور بہت جلد ہم ایک صحت مند اور کھیلوں والا ملک بن جائیں گے۔’’

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago