Urdu News

جناب بھوپندر یادو نے پنچکولہ میں ڈائریکٹوریٹ انسورنس میڈیکل سروسز کی نئی عمارتوں کا افتتاح کیا

 بھوپیندر یادو نے ای-شرم پورٹل میں نئی  سہولیات کا آغاز کیا

محنت و روزگار کے مرکز ی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج  ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال.  کی صدارت میں پنچکولہ میں ڈائریکٹوریٹ انسورنس میڈیکل سروسز ، ای ایس آئی اسکیم کی تین عمارتوں کا افتتاح کیا. اور ہریانہ کے سونی پت ضلع کے رائے اور برہی میں تین ڈاکٹر ڈسپنسریوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی موجود تھے۔ پنچکولہ میں تقریب کے دوران ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کے لئے ایک صحت چیک اپ کیمپ بھی لگایا گیا۔

02.jpg

رائے، سونی پت میں ڈسپنسری

بیمہ شدہ افراد اور اس کے مستفدین کے تعداد میں زبردست اضافے کو ذہن میں رکھتے ہوئے. اور ان کی بنیادی طبی دیکھ بھال کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تین عدد ڈاکٹروں. کی ای ایس آئی ڈسپنسریوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جارہا ہے۔ رائے میں ای ایس آئی ڈسپنسری کی تعمیر ای ڈی آئی سیکٹر 38، فیز 2 انڈسٹریل اسٹیٹ، رائے (سونی پت) میں کیا جائے گا۔اس سے 106440لوگ استفادہ کرسکیں گے۔

برہی، سونی پت میں ڈسپنسری

برہی میں ای ایس آئی ڈسپنسری پلاٹ ای ڈی-1، فیز 1 انڈسٹریل اسٹیٹ برہی.(سونی پت)میں تعمیر کی جانی ہے۔یہ برہی صنعتی علاقے، گنّور اور این ایچ 44کی مکمل توسیع کے اندر 32000مستفدین کو خدمت فراہم کرے گی۔

پنچکولہ میں ڈائریکٹوریٹ انسورنس میڈیکل سروسز(ڈی آئی ایم ایس)عمارت

ڈائریکٹوریٹ ، ای ایس آئی اسکیم ہریانہ کی نئی عمارت کی تعمیر سیکٹر 14، پنچکولہ میں کل 8.38کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے کی گئی ہے۔ نئی ڈائریکٹوریٹ عمارت ہریانہ میں ای ایس آئی اسکیم کے بہتر. نظم میں مدد کرے گا اور محنت کشوں کو آسانی سے خدمات  فراہم کرے گا۔

ہریانہ میں ای ایس آئی سی اسکیم

ای ایس آئی اسکیم  ہریانہ خطے میں سال 1953میں شروع کی گئی تھی. جب  یہ چنڈی گڑھ میں اپنے علاقائی دفتر کے ساتھ متحدہ ریاست پنجاب کا ایک حصہ تھا۔شروعات میں اس تقریباً 20000ملازم اور 100آجر شامل تھے۔ 1982 میں جب ہریانہ کو پنجاب سے الگ کیا گیا تب علاقائی دفتر کو چنڈی گڑھ سے. فرید آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں ای ایس آئی اسکیم کو ہریانہ کے تمام اضلاع میں مکمل طور سے لاگو کیا گیا ہے. جس میں 98946آجروں کے ساتھ کام کرنے والے تقریباً 23.19لاکھ ملازمین شامل ہیں۔

ایس آئی اسکیم اسپتال ہیں

ریاست میں مؤثر انتظامی کنٹرول کے لئے فریدآباد میں علاقائی دفتر کے علاوہ گروگرام اور امبالہ میں ذیلی علاقائی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ ای ایس آئی 17عدد شاخ دفاتر اور 2ڈی سی بی او (ڈسپنسری کے ساتھ برانچ دفاتر)کے توسط سے مستفدین کو نقد اور دوسرے طرح کے فوائد فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ ریاست میں 04ای ایس آئی اسکیم اسپتال ہیں. 03ای ایس آئی سی اسپتال اور 85ڈسپنسریاں، جو بیمہ شدہ افراد. اور ان کے اہل خانہ کو صحت دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوپر اسپیشلٹی علاج فراہم کرنے کے لئے ای ایس آئی کارپوریشن نے 56 ٹائی اَپ اسپتالوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے. تاکہ تقریباً 8906957لاکھ مستفدین کو دوسرے درجے کی صحت دیکھ بھال اور علاج فراہم کیا جاسکے۔

Recommended