صحت

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے ’جن اوشدھی دیوس‘ کی تقریبات کا آغاز کیا

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے ’جن اوشدھی دیوس‘ کے آخری دن کی تقریبات کا آغاز کیا

 قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے جن اوشدھی دیوس کے آخری دن کی تقریبات کا آغاز کرنے کے لیے آج شاستری بھون، نئی دہلی کا دورہ کیا۔  اس تقریب میں کامرس اور صنعت،  امور صارفین .  خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، فارما سیوٹیکلز  کے جوائنٹ سکریٹری جناب رجنیش ٹنگل. اور پی ایم بی آئی کے سی ای او  جناب پارتھ گوتم شرما بھی موجود تھے۔  نئی دہلی میں جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان کی تقریبات کا آغاز کرنے والے جن اوشدھی رتھ کو کیمیکلز. اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس تقریب سے ملک بھر میں 5 ویں جن  اوشدھی کی تقریبات کا آغاز  ہوا ہے۔

چوتھے دن کو ’بال مترا دیوس‘ کے طور پر منایا گیا

 جن اوشدھی دیوس، 2023 کا تیسرا دن ملک بھر میں ’جن اوشدھی – ایک قدم ماتری شکتی کی. اور‘ کے طور پر منایا گیا۔  جن اوشدھی کیندروں میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 34 مقامات پر خاتون استفادہ کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں خاتون عوامی نمائندوں، خاتون ڈاکٹروں، این جی اوز کی موجودگی میں بات چیت کی گئی. اور جن اوشدھی ادویات کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔  ماہواری کی صحت کے بارے میں ایک  خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔  خواتین پر مرکوز پروڈکٹس والی  کٹس 3500 سے زائد خواتین میں مخصوص مقامات پر تقسیم کی گئیں۔

 جن اوشدھی دیوس، 2023 کے چوتھے دن کو ’بال مترا دیوس‘ کے طور پر منایا گیا۔  فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے 5 ویں جن  اوشدھی دیوس کے موقع پر ملک بھر میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا انعقاد کیا۔  پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پری یوجنا. (پی ایم بی جے پی) کے چوتھے دن کے پروگرام بچوں کے لیے وقف تھے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پری یوجنا

’جن اوشدھی-جن آروگیہ میلہ‘ (ہیلتھ کیمپس) اور ہیریٹیج واکس (ہیلتھ واک وراثت کے ساتھ). کا انعقاد جن اوشدھی دیوس، 2023 کے پانچویں دن پورے ملک میں کیا گیا۔ جن اوشدھی دیوس، 2023 کا چھٹا دن آج بطور. ’’آؤجن اوشدھی متر بنیں‘‘ . کے طور پر منایا گیا۔  اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے جنرک ادویات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے. مائی گوو (MyGov) پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل طور پر ’جن اوشدھی شپت‘  لی۔

 معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصد سے . پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کو فارما سیوکل کے محکمے، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت نے شروع کیا تھا۔  اس اسکیم کے تحت جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے جن او شدھی  کیندر کے نام سے مخصوص دکانیں کھولی جاتی ہیں۔  جن اوشدھی اسکیم نومبر 2008 میں شروع کی گئی تھی.  جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک جن اوشدھی اسٹور   قائم کرنا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago