Categories: صحت

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلےمتاثرین کی تعداد کم

نئی دہلی، 9 ستمبر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سے کم رہی۔اس دوران کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے جب کہ 40 ہزار سے زائد افراد نے اسے شکست دی۔

بدھ کے روز ملک میں 86 لاکھ 51 ہزار 701 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 71 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 428 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43263 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 667 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 04 ہزار 618 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملات 2358 بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار 614 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441749 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد پر آ گئی ہے ، جب کہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 46 کم ہو کر 51419 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 4155 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جب کہ 65 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137962 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago