Categories: صحت

کووڈ-اُنیس ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے

کووڈ-اُنیس ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے

کووڈ-اُنیس ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ نرم روی اور تیزی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ابھی تک دو کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کو-وِن پورٹل پر اندراج کرایا ہے۔

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیےappointment کا سلسلہ بہت سی جگہوں پر جاری ہے۔اس مرحلے میں ٹیکہ کاری کا کام اہل افراد کیلئے مرکزی حکومت کے ٹیکہ کاری مراکز پر پہلے کی طرح مفت جاری رہے گا۔ اہل افراد میں صحت سے متعلق کارکن پیش پیش رہنے والے کارکن اور 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ شامل ہیں۔

اپولو اسپتال اور میکس اسپتال نے کووڈ-اُنیس ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں اپنی حصہ داری کی تصدیق کی ہے۔ دو گروپوں نے بتایا کہ ویکسین، ملک میں اُن کے محدود اسپتالوں میں دستیاب ہوگا۔ کو-وِن پورٹل یا آروگیہ سیتو پر پہلے سے اندراج ویکسین کے لیے لازمی ہے۔

اس مرحلے کے دوران ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی ماہانہ جاری کی جانے والیDoses کا پچاس فیصد مرکزی حکومت کو سپلائی کریں گی اور اس کے بعد وہ باقی کی پچاس فیصدDoses ریاستوں کو دینے اور کھلے بازار میں سپلائی کرنے کے لیے آزاد ہوں گی۔ کوویکسین اور کووی شیلڈ مینوفیکچررز ریاستی سرکاروں اور کھلی مارکیٹ کے لیے ٹیکوں کی قیمت کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ مرکزی حکومت اپنے حصے کے ٹیکوں میں سے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ٹیکے مختص کرے گی۔ٹیکہ کاری کا پورا عمل قومی ٹیکہ کاری پروگرام کا حصہ ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago