Urdu News

کشمیر میں یونانی میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر

بی یو ایم ایس کے طلباء

 

: مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے گاندربل ضلع کے نواب باغ علاقے میں پہلا گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج  اور اسپتال شروع ہونے جارہا ہے۔آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کےمرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال 17 ستمبر 2021 کو اس کالج کے بی یو ایم ایس(بیچلر آف یونانی میڈیسائن اینڈ سرجری) کورس کا افتتاح کریں گے۔اس وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کا جموں وکشمیر کاپہلا دورہ ہوگا۔اس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنرجناب منوج سنہا بھی شرکت کریں گے۔

 

آیوش کی وزارت نے مرکز کی اسپانسر کردہ اسکیم(سی ایس ایس  ) کے تحت کشمیر میں یونانی میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کے لئےمختص کردہ 32.50 کروڑ روپے کی مجموعی رقم میں سے17 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کر دی ہے۔یہ اقدام جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرانتظام علاقے میں دیسی طریقہ علاج بالخصوص کشمیر ڈویژن  میں یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ کالج کے اس  اسپتال کے ذریعہ 136 دیہات میں بسنے والے تقریباً 3 لاکھ لوگوں کو طبی خدمات فراہم ہوگی۔اس کے علاوہ ملحقہ اضلاع سری نگر، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے لوگوں کو بھی اس اقدام سے فائدہ پہنچے گا۔

مرکزکے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں متبادل طریقہ علاج کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت نے یہاں کے لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے طرز زندگی سے  متعلق پریشانیوں کاازالہ کرنے کے لئے پختہ ارادہ کرلیا ہے۔ یونانی طریقہ علاج کشمیر ڈویژن میں زیادہ مقبول ہے۔جبکہ آیورویدک طریقہ علاج جموں ڈویژن میں زیادہ پسند کیاجاتا ہے۔جموں وکشمیر میں مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی دونوں ڈویژن کے لوگوں میں ہومیوپیتھی، یوگا اور نیچرو پیتھی یکساں طور پر مقبول ہیں۔

اس کالج میں60 بستروں والے اسپتال کے ساتھ ساتھ سالانہ   بی یو ایم ایس کے 60طلباء کے داخلے کی گنجائش ہے۔اس کالج میں یہ 07 طبی ڈپارٹمنٹ،معالجات(میڈیسن)، جارا ہاٹ(سرجری)، عین،اُذن،انف، حلق(بصریات اور ای این ٹی)، علم القبالت و نسواں(زچگی اور خواتین سے  متعلق علم)، علم الاطفال( بچوں کے امراض)، امراض جلد(کھال کی بیماریاں)اور علاج بالتدبیر(ریجمنٹل تھیراپی) شامل ہیں۔

Recommended