Categories: صحت

ملک میں کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>قانون کے وزیر روی شنکر پرساد نے، اِن دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی قلت ہے</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے اِس دعوے کو مسترد کردیا کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی قلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ویکسین کی قلت نہیں ہے ، بلکہ جناب گاندھی کو بقول اُن کے توجہ کی کمی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے جناب گاندھی سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے اب تک کووڈ کا ٹیکہ کیوں نہیں لگوایا ہے۔ ایک سلسلہ وار ٹوئیٹ میں ، جناب پرساد نے الزام لگایا کہ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں ویکسین کی قلت نہیں ہے بلکہ وہاں حفظانِ صحت کے تئیں بنیادی عزم کا فقدان ہے۔ کووڈ ٹیکہ کاری سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے نام جناب گاندھی کے خط پر سوال اٹھاتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کو خط لکھنا چاہیئے کہ وہ لاکھوں ٹیکے لگانے پر دھیان دیں ، جو اُن کے پاس موجود ہیں اور جس کیلئے وہ کچھ نہیں کررہی ہیں ۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے پہلے وزیر اعظم کو لکھے گئے ایک خط میں جناب گاندھی نے کورونا وائرس کی ویکسین برآمد کرنے کے حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا اور مانگ کی تھی کہ ہر ایک کو ، جسے اِس کی ضرورت ہے ، ٹیکہ لگانے کی اجازت دیں۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago