یو ایس اوپن کے طور پر اپنا پہلا گرینڈ سلیم اعزاز جیتنے والے ڈومنیک تھیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ایک گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لئے وقف کردی اور انہیں اب آگے بھی امید ہے کہ وہ ٹینس کے بڑے ٹورنامنٹ میں جیت حاصل کر پائیںگے۔

دوسری سیڈ حاصل کھلاڑی تھیم کا یہ پہلا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ اس سے قبل وہ 2018 ، 2019 کے فرینچ اوپن اور 2020 آسٹریلین اوپن کے فائنلز میں ہار گئے تھے۔لیکن اس بارتھیم نے دو سیٹ گنوانے کے بعد شاند ار واپسی کرتے ہوئے جرمنی کے پانچویں سیڈ الیگزینڈر زویریو کو 2-6 ، 4-6 ، 6-4 ، 6-3 ، 7-6 سے ہرا کر یو ایس اوپن کے خطاب پر اپنا قبضہ جمایا۔

میچ کے بعد تھیم نے کہا کہ یہ اب مجھے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے میں میری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا ، "یہ میرے ذہن میں پہلے ہی تھا کہ اب تک میرا ایک شاندار کیریر رہا ہے اور جتنا میں نے سپنے دیکھے اس سے بھی اچھا ہی، لیکن اس میں ابھی بھی ایک بڑا ہدف غائب تھا۔ اس خطاب کے حاصل ہونے کے ساتھ مجھے امید ہے کہ میں تھوڑا اور زیادہ آرام کرنے جا رہا ہوں اور سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں تھوڑا زیادہ آزادانہ طور پر کھیلوںگا۔ تھیم نے کہا کہ ان کی جیت برسوں کی کڑی محنت اور قربانی کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے کہا ، ”یہ یقینی طور پر زندگی کا ایک مقصد حاصل ہوا ، ایک خواب ،جو میں نے کئی ، کئی سالوں سے دیکھا تھا۔ پھر میں چوٹی کے قریب پہنچ گیا اور محسوس کیا کہ شاید ایک دن میں واقعی میں چار بڑے خطاب جیت سکتا ہوں“۔

تھیم نے آگے کہا، "میں نے اس جیت کے لئے بنیادی طور پر اپنی تمام زندگی وقف کر دیا۔ اب میں جیت گیا ۔ یہ میرے لئے ، میری ٹیم اور خاندان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آج وہ دن ہے ، جہاں میں نے اپنے لئے جو کچھ کیا، اس کا پھل مجھے ملا“۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…