صحت

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سائیکلتھون میں حصہ لیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ایک سائیکلتھون میں شرکت کی، جس کا اہتمام طبی علوم میں امتحان کے قومی بورڈ این بی ای ایم ایس نے کیا تھا۔‘‘کرہ ٔ ارض کو بچاؤ-زندگی کو بچاؤ’’ موضوع کے تحت اس سائیکل ریلی کا آغاز نرمان بھون سے ہوا اوریہ ریلی کرتویہ پتھ تک  گئی۔سائیکل چلانے والے بہت سے پرجوش لوگوں نے موسم سرما کے اوائل کی صبح اس ریلی میں حصہ لیا۔اس کا مقصد جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں میں صحت کو بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مرکزی وزیرصحت کی طرف پوسٹ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ایک پانچ سالہ سائیکل چلانے والی ایک پرجوش بچی کو ریلی  میں حصہ لیتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اس سائیکلتھون کی قیادت کی۔ انہیں سائیکلنگ کے تئیں ان کے جذبے کی وجہ سے گرین ایم پی بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا .کہ وہ بائیسکل کو صحت وتندرستی کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے اس میں حصہ لینے والے سبھی پرجوش لوگوں کو سراہا. جنہوں نے سردیوں کی صبح آج اس بیداری لانے والی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا.  ‘‘سائیکل سے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے. کیوں کہ اس گاڑی سے پولیوشن نہیں پھیلتا۔بہت سے ترقی یافتہ ممالک سائیکل کو بڑی پیمانے پر استعمال کررہے ہیں. جب کہ بھارت میں اسے ایک غریب آدمی کی گاڑی سمجھا جاتا ہے۔

یہ ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ ہم اسے ایک امیر آدمی کی گاڑی سے یکسر بدل دیں۔اس بات کی ضرورت ہے . کہ ‘‘فیشن’’ کو جنون میں بدل دیا جائے۔ آئیے ہم سائیکلنگ کو ایک سرسبزوشاداب کرۂ ارض اور صحت  مند کرۂ ارض کے لیے اپنی زندگی کاحصہ بنائیں۔’’

سائیکلتھون سے لوگوں میں بیداری میں اضافہ کرکے. ماحولیات کی طرف ایک مثبت خیال تشکیل دینے میں مدد ملے گی

سائیکلنگ اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانویا نے. کہا‘‘ہمیں اپنے جسمانی اور دماغی فائدے کے لیے اپنی زندگی میں ورزش کوشامل کریں۔جسمانی سرگرمیوں  کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے. کہ بہت سی غیر متعدی اور طرز زندگی سے متعلق  بیماریوں سے دور جانا جاتا ہے۔’’ انہوں نے ‘‘گوگرین ’’ کے لیے این بی ای ایم ایس کی تعریف کی۔

ڈاکٹر مانویا کے ساتھ این بی ای ایم ایس کے صدر ڈاکٹر ابھیجتا شیٹھ.  اور این بی ای ایم ایس کے دیگر گورننگ ادارے کے ارکان موجود تھے۔ این بی ای ایم ایس کے افسران  اور عملے کے لوگوں نے بھی سائیکلتھون میں حصہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago