صحت

تریپورہ کے اگرتلہ میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتال کا سنگ بنیاد

محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے آج منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں نئی دہلی سے 100 بستروں والے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) ہسپتال، تریپورہ کا سنگ بنیاد رکھا۔

تریپورہ کے وزیر اعلی پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ محنت و  روزگار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک اس تقریب میں مہمان اعزازی  تھیں۔

اگرتلہ میں 100 بستروں کا مجوزہ ای ایس آئی سی اسپتال تعمیر کیا جائے گا جو 5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ براہ راست ای ایس آئی سی کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ اس اسپتال کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ تقریباً 100 کروڑ ہے اور یہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔اس اسپتال میں تمام جدید سہولیات جیسےماڈیولرآپریشن تھیٹر ، جدید ترین طبی آلات، لیبوغیرہ ہوں گے۔ اس میں او پی ڈی اور آئی پی ڈی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ اسپتال اگرتلہ اور آس پاس کے علاقوں کے 60,000 سے زیادہ مستفیدین کو طبی خدمات فراہم کرے گا۔

تقریب کے دوران اپنے خطاب میں، جناب بھوپیندریادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لی ہے اور ای ایس آئی سی اسپتال خطے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار ترقیکے لیے پرعزم ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں سمیت تمام مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 بستروں والا ای ایس آئی سی ہسپتال تین سال کے اندر تعمیر کیا جائے گا۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجوزہ  ہسپتال تریپورہ میں کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تریپورہ کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہحکومت نے ای ایس آئی سی کو اس اسپتال کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین مفت فراہم کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago