صحت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ذیابیطس کی تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ آنے والے وقت میں، ہندوستان دنیا میں ذیابیطس کی تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔

آج یہاں پیشہ ورانہ تنظیم ”ذیابیطس انڈیا“ کے زیر اہتمام 3 روزہ عالمی ذیابیطس اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو ایک مشہور ماہر امراض ذیابیطس بھی ہیں، نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ مختلف مراحل میں اور ایک ہی وقت میں ہمارے محققین کی طرف سے قابلیت، صلاحیت اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی ڈیٹا تیار کرنے کا یہ صحیح وقت ہے کیونکہ مقصد ہندوستانی مریضوں کے لیے ہندوستانی علاج کے طریقہ کار کو تیار کرنا، ہندوستانی مسائل کے ہندوستانی حل ہونا چاہیے۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛

تحقیقی شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب یہ بات بلا شبہ ثابت ہو چکی ہے کہ یورپی ممالک میں کئی نسلوں سے رہنے والے ہندوستانی نژاد تارکین وطن اب بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کی زیادہ تعداد رکھتے ہیں حالانکہ وہ اب ہندوستان میں نہیں رہ رہے ہیں اور وہاں کے ماحولیاتی حالات مختلف ہیں جن میں وہ رہ رہے ہیں۔

ہندوستانیوں میں پائے جانے والے کچھ اہم خطرے والے عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارا مرکزی موٹاپا پروفائل بھی دوسروں کے مقابلے میں مختلف ہے۔ مثال کے طور پر، ہندوستان میں، مرکزی طور پر موٹاپے کا پھیلاؤ زیادہ ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں میں تقریباً برابر ہے، جب کہ مغربی آبادی میں، فرد بظاہر موٹا نظر آتا ہے لیکن اس میں عمومی چربی ہوتی ہے۔

عالمی وبائی بیماری کو بہت چھوٹے ممالک کے مقابلے میں بہتر

صحت کی دیکھ بھال کو دی جانے والی اعلی ترجیح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی ذاتی دلچسپی اور مداخلت کی وجہ سے ہی ممکن تھا کہ دو سالوں کے اندر، ہندوستان نے نہ صرف کووڈ کی عالمی وبائی بیماری کو بہت چھوٹے ممالک کے مقابلے میں بہتر طریقے سے سنبھالا، بلکہ ڈی این اے ویکسین تیار کرنے اور اسے دوسرے ممالک کو بھی فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔

مقامی طبی تحقیق کے لیے وزیر اعظم مودی کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذیابیطس کے کنٹرول اور روک تھام میں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے روایتی ہندوستانی علم کو جدید سائنسی نتائج کے ساتھ مربوط کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی سمیت ادویات کے مختلف نظاموں میں ہم آہنگی کی تلاش کی جائے۔

جس کی 70 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر کی ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی بات کے اختتام پر یہ کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے بلکہ قوم کی تعمیر کے لیے بھی ہمارا فرض ہے کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی 70 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر کی ہے اور آج کے نوجوان ہندوستان @ 2047 کے ملک کے اہم شہری بننے جا رہے ہیں۔ ہم ان کی توانائی کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور دیگر متعلقہ عوارض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ناکارہ پیچیدگیوں میں ضائع ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago