Urdu News

ریاستوں کو الرٹ رہنے اور کووڈ-19کے انتظام کے لیے تمام تیاریوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پورٹر پرائز 2023 حاصل کیا

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے عالمی سطح پرکووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ-19 اور کووڈ-19 ٹیکہ   کاری کی پیش رفت کے انتظامات کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کووڈ-19کے انتظام”ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیٹ اور کووڈ کے تئیں مناسب طرز عمل کی پابندی، کووڈ مینجمنٹ کے لیے آزمائشی حکمت عملی جاری رکھنے کی ضرورت ہے”

ریاستوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنائیں

؛جانچ کے عمل کو تیز کریں اور ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنائیں

’’مرکز اور ریاستوں کو مل کر نیز باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ کووڈ-19کی روک تھام اور انتظام کے لئے گزشتہ اضافے کے دوران کیا گیا تھا‘‘۔ یہ بات صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں ریاستی وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں/ ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور انفارمیشن کمشنروں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یہ ورچوئل میٹنگ ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی تاکہ کووڈ19کی روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں نیز چین، جاپان، برازیل اور امریکہ جیسے کچھ ممالک میں حالیہ اضافے کے پیش نظر قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028UUO.jpg

مرکز اور ریاستوں کو باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم نےگزشتہ اضافے کے دوران کیا ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

پڈوچیری کے وزیر اعلی جناب این رنگاسوامی، وزیر اعلیٰ، ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ڈاکٹر مانک ساہا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا،  ، وزیر صحت (راجستھان)جناب پرسادی لال مینا،وزیر صحت (اتراکھنڈ) جناب دھن سنگھ راوت، وزیر صحت (آسام) جناب کیشب مہانتا، وزیر صحت (کرناٹک)  ڈاکٹر کے سدھاکر، وزیر صحت (جھارکھنڈ) جناب بننا گپتا، وزیر صحت (مدھیہ پردیش) جناب پربھورام چودھری، وزیر صحت (پنجاب)جناب ایس چیتن سنگھ جوراماجرا ، وزیر صحت (چھتیس گڑھ) جناب ٹی ایس سنگھ دیو، وزیر صحت (منی پور)جناب سپم رنجن سنگھ، وزیر صحت (ہریانہ) جناب انل وج، ، وزیر صحت (تمل ناڈو)جناب تھیرو ما سبرامنیم، وزیر صحت (آندھرا پردیش) محترمہ وڈاڈالا رجنی، وزیر صحت (کیرالہ)محترمہ وینا جارج، وزیر صحت (مغربی بنگال)محترمہ چندریما بھٹاچاریہ اور نائب وزیر اعلیٰ (دہلی) جناب منیش سسودیا، اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔ کووڈ-19کے انتظام

Recommended