جناب نتن گڈکری نے شمال مشرقی خطے کے لئے مجموعی طورپر 1.6لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیا
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے. آج شمال مشرقی خطے میں کل 1.6لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے مجوزہ نئے پروجیکٹوں کو منظوری دینے کا اعلان کیا۔آسام کے گوہاٹی میں شمال مشرقی خطے میں قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے جائزے کی. اختتامی اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا. کہ اِن پروجیکٹوں میں سڑک، روپ وے. آر او بی، برہمپوتر ندی اور دیگر آبی اِکائیوں پر بڑے پل شامل ہیں۔ جناب گڈکری نے کہا. کہ تریپورہ کے اُدے پور اور آسام کے سِلچر میں ملٹی مادل لاجسٹکس پارک بھی تجویز کئے گئے ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت . میں ہم شمال ہندوستان میں کنکٹی وٹی کی کمی کو پورا کرنے اور اس خطے میں ٹرانسپورٹ کے. بنیادی ڈھانچے کو رفتار دینے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ تقریباً 50 وے سائیڈ سہولتیں . اور 50ویو پوائنٹس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار تعمیری کام مکمل ہوجانے پر اِن سے خطے میں سیاحت کے شعبے. اور معیشت کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوگا۔