مال برداری ٹریفک سے آمدنی میں اضافہ
پچھلے سال کے مقابلے گزشتہ تین برسوں کے دوران ریلوےکی طرف سے مال برداری ٹریفک سے آمدنی میں فیصد اضافہ درج ذیل ہے:
(کروڑ میں)
سال |
مال برادری سے آمدنی |
گزشتہ سال کے مقابلے میں فرق |
فیصد فرق |
2019-20 |
1,13,487.89 |
(-)13,944.83 |
(-)10.94% |
2020-21 |
1,17,231.82 |
3,743.93 |
3.30% |
2021-22 |
1,41,096.39 |
23,864.57 |
20.36% |
23-2022 (نومبر2022 تک) |
1,03,846.98 |
14,442.51 |
16.15% |
ہندوستانی ریلوے اپنے گاہکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اس کی توجہ بروقت دستیابی، قابل اعتماد سروس اور کارگو کی مناسب ہینڈلنگ کے لحاظ سے مال برداری کی ضروریات کو پورا کرنے پر مرکوز ہے۔ ریلوے کی وزارت کے پاس جنرل پرپز ویگنز اسپیشل پرپس/زیادہ گنجائش والے ویگنز اور آٹوموبائل کیریئر ویگنز میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اسکیمیں ہیں۔ ریلوے نے ریل پرووجیکٹوں کی تیزی سے منظوری. اور عمل درآمد کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں. جن میں ٹریفک کی سہولت میں اضافہ (i) گتی شکتی یونٹس کا قیام (ii) پروجیکٹوں کی ترجیحات.
(iii) ترجیحی پروجیکٹوں پر فنڈز مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ (iv) فیلڈ کی سطح پر اختیارات والا وفد (v) مختلف سطحوں پر پروجیکٹوں کی پیش رفت کی قریبی نگرانی. اور (vi) زمین کے حصول، جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق منظوریوں میں تیزی لانے . اور پروجیکٹوں سے متعلق دیگر. مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں. متعلقہ حکام کے ساتھ باقاعدہ جائزہ لینا۔
یہ اطلاع ریلوے، کمیونکیشن اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے. وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔