قومی

انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

انکم ٹیکس  محکمہ نے کرناٹک میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

انکم ٹیکس محکمہ نے 20.10.2022 اور 02.11.2022 کو تلاش ان مخصوص افراد کے خلاف تلاشی. اور ضبطی کی کارروائیاں شروع کیں جنہوں نے مختلف ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ جوائنٹ ڈیولپمنٹ ایگریمنٹس. (جے ڈی ایز) پر عمل درآمد کیا تھا۔ تلاشی کی اس  کارروائی میں بنگلورو، ممبئی اور گوا میں پھیلے 50 سے زیادہ ٹھکانوں کا احاطہ کیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران، دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات. اور شواہد ضبط کیے گئے۔ فروخت کے معاہدوں، ترقیاتی معاہدوں اور قبضے کے سرٹیفکیٹس .(او سیز) سے متعلق شواہد بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ان شواہد سے یہ بات سامنے آئی  ہےکہ اراضی کے مالکان نے حکام کی جانب سے او سی جاری کرنے کے بعد بھی. جے ڈی اے کے ذریعے ترقی کے لیے دی گئی زمین کی منتقلی پر پونجی کا منافع حاصل ہونے والی آمدنی کا انکشاف نہیں کیا۔

اب تک، تلاشی کی کارروائیوں کے نتیجے میں 1300 کروڑ رواپئے  سے زیادہ بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے

یہ بات بھی سامنے آئی  ہےکہ بہت سے واقعات میں، زمین کے مالکان نے حصول کی لاگت. اور دیگر مختلف اخراجات کو مصنوعی طور پر بڑھا کر. اور منتقلی کی زمین پر پوری قیمت کا انکشاف نہ کر کے کئی برسوں کے لیے پونجی سے حاصل ہونے والے منافع  کو خردبرد کردیا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ زمین کے کچھ مالکان نے کئی برسوں سے اپنے آئی ٹی آر. (انکم ٹیکس ریٹرن) بھی داخل  نہیں کیا تھا، جہاں سے ان کو پونجی آمدنی  حاصل  ہوئی تھی۔ اس معاملے میں وہ جب سامنے آئے تو متعلقہ فریقوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا .اور اپنے متعلقہ معاملات میں پائے جانے والے کیپیٹل گین (پونجی سے حاصل  منافع) سے ہونے والی آمدنی کو ظاہر کرنے اور اس پر بقایہ ٹیکس ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

اب تک، تلاشی کی کارروائیوں کے نتیجے میں 1300 کروڑ رواپئے  سے زیادہ بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ مزید یہ کہ 24 کروڑ روپئے سے زیادہ سونے کے زیورات اور نقدی کی شکل میں اثاثوں کا پتہ چلا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago