Urdu News

بھارتیہ فوج نے سرحدی علاقوں میںمہماتی سیاحت کی حوصلہ افزائی پر زوردیا

بھارتیہ فوج نے سرحدی علاقوں میں مہماتی سیاحت کی حوصلہ افزائی پر زور دیا

بھارتیہ فوج نے سرحدی علاقوں میں مہماتی سیاحت  کی حوصلہ افزائی  پر زور دیا

بھارت کے شمال –مشرقی  خطے میں سیاحت،خصوصی طورپر  مہماتی سیاحت ،ایک ایسا شعبہ  ہے جو بہت ضروری مقامی روزگار پیدا کر سکتا ہے اور سیاحت سے جڑی اقتصادی سرگرمیوں کے ایک ایکو سسٹم کے ذریعہ سے مقامی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے۔ایک طرف جہاں ا س سلسلے میں ہر ریاست کی الگ الگ ریاستی حکومتوں  کے ذریعہ  کئی پہل کی گئی ہیں،وہیں حال ہی میں بھارتیہ فوج کے ذریعہ سکم سے لےکر اروناچل پردیش کے سب سے  مشرقی سرے تک سبھی  سرحدی علاقوں کے زیادہ تر علاقوں میں مہماتی سرگرمیوں کی ایک چین سے ایک پختہ  ،متوازن اور مربوط کوشش کی گئی۔

شمال –مشرقی خطے کے بدلتے وقت اور روشن مستقبل  کا اشارہ ہے

بھارتیہ فوج  اور شمالی سرحدوں پر اس کے فارمیشنز  کا ان کے بنیادی کردار. کے علاوہ  قوم کی تعمیر  کی پہل میں ایک شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ اس سال حقیقی کنٹرول لائن(ایل اے سی)کے ساتھ ٹرانس –تھیئٹر  مہماتی سرگرمیاں ایک ایسی  پہل تھیں.  جن میں پرجوش شہری کمیونٹی اور مقامی  ہنر کی بہت فعال حصہ داری کے ساتھ کوہ پیمامہم جوئی،وائٹ واٹر رافٹنگ ،ماؤنٹین بائکنگ. اور ٹریکنگ  جیسی مہماتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔اس کا سب سے بہترین پہلو سکم اور اروناچل پردیش میں مہماتی سیاحت کو فعالیت کے ساتھ فروغ دینے  میں انوکھا شہری.-فوجی تعاون تھا ،جو اب تک زیادہ معروف نہیں تھا۔

مرد اور خواتین دونوں نے ااور مقامی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات کے  پرجوش لوگوں نے ایک اہم واقعہ  میں حصہ  لیا

مہمات کی یہ تقریباً تین مہینے کی لمبی چین اگست کے آخری ہفتے میں شروع ہوئی. اور اس میں چھ کوہ پیما مہم ،700 کلومیٹر سےزیادہ کے سات ٹریک.(16500 فٹ کی اونچائی تک). چھ وادیوں میں بغیر سڑک والے راستوں پر ہزار کلومیٹر سے زیادہ چھ سائکلنگ مہم. اور تین ندیوں کے ساتھ 132کلومیٹر کی دوری طے کرنے والے تین وائٹ واٹر رافٹنگ منصوبے شامل تھے۔ ان علاقوں کے ناقابل رسائی ہونے کی وجہ سے. ایل اے سی کے ساتھ ان میں سے زیادہ تر راستوں کو کبھی بھی شہریوں کے ذریعہ تلاش نہیں کیا گیا ہے۔

اس پہل کے دوران ایل اے سی کے ساتھ 11مقامات سے رابطہ کیا گیا تھا.جس میں تاریخ میں تیسری  بار بھارت نیپال.  اور تبت کے ٹرانجنکشن  پر واقع ماؤنٹ جونسونگ کی چوٹی سب سے اہم ہے۔

ریاستی حکومتوں اور بھارتیہ فوج کی فعال  حصہ داری اور تعاون اور اس پہل میں ظاہر کی گئی شمولیت

اس مہم نے  مہماتی  سیاحت  حلقے میں ایک گونج پیدا کی ہے. کہ شمال-مشرقی  مہماتی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں بیداری بڑھائی ہے۔اس پروگرام نے غیر فوجی اور فوجی تال میل کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے. ان خوبصورت  سرحدی  علاقوں کے دلکش قدیم مناظر، نباتات،حیوانات،ثقافت اور روایات  کو اجاگر کرنے میں بھی  مدد کی. اور ا س سے ان مقامات پر سیاحت  کو فروغ ملے گا۔مقامی نوجوانوں کو شامل کرنے. اور یہاں حاصل تجربات سے انہیں اس علاقے میں کاروباری بننے کےلئے حوصلہ افزائی کرنے کے مواقع ہیں. جس سے اس طرح کی سیاحت اسٹارٹ اپ  کےلئے ایک مقامی ایکو سسٹم  بنانے کی امید  پیدا ہوئی ہے۔ ایک دیگر اہم مقصد خواتین کو شامل کرنا تھا۔ خواتین کی طاقت کی حوصلہ افزائی کےلئے،تقریباً 15خواتین اراکین نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا .

Recommended