Urdu News

وزیراعظم نے بینگلورو ٹیک سمٹ سے خطاب کیا

وزیراعظم نے بینگلورو ٹیک سمٹ سے خطاب کیا


‘‘بینگلورو شمولیت اور ایک اختراعی شہر اور  ٹیکنالوجی اور  فکر پر مبنی قیادت کا گہورہ ہے’’

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  کہا کہ  بھارت  کے اختراعی نوجوانوں نے  ٹیک اور  ہنر  کی عالمگیریت  کو یقینی بنایا ہے اور کہا کہ  ‘‘بھارت میں ٹیکنالوجی  ، مساوات  اور  تفویض اختیارات کی طاقت ہے’’۔ وزیراعظم ویڈیو پیغام کے ذریعہ بینگلورو ٹیک سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ بینگلورو ٹیک سمٹ

بھارت کی  ٹیکنالوجی  اور  جدت طرازی  نے  پہلے  ہی  دنیا کو متاثر کیا ہے۔ تاہم  وزیراعظم نے  زور دیا کہ بھارت کے اختراعی نوجوانوں اور بڑھتی ہوئی  ٹیک  رسائی  کی وجہ سے   مستقبل موجودہ  وقت سے  زیادہ  وسیع  ہوگا ۔ انہوں  نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں نے ٹیک عالمگیریت اور ہنر  کی عالمگیریت کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا  کہ ‘‘ہم دنیا کی بھلائی  کے لئے  اپنے ہنر کا استعمال کر رہے ہیں’’۔

‘‘ارتباط کے ساتھ اختراع ایک طاقت بن جاتی ہے’’

وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت عالمی اختراعی اشاریئے میں 2015 میں 81 ویں مقام  سے  40  ویں مقام  پر آگیا ہے۔ 2021 سے بھارت میں یونی کارن اسٹارٹ اپس کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، کیونکہ بھارت  81000 تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ کے طور پر ابھرا ہے۔ بھارت  کے ہنر مندی کے پول نے سینکڑوں بین الاقوامی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ،کہ وہ بھارت میں تحقیق  و ترقی  کے اپنے مراکز قائم کریں۔

انٹرنیٹ کی ترقی دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کی بنسبت تیز

بھارتی  نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی رسائی کی وضاحت کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے ملک میں رونما ہونے والے موبائل اور ڈیٹا انقلاب کے بارے میں بات کی۔ پچھلے 8 سالوں میں براڈ بینڈ کنکشن 60 ملین سے بڑھ کر 810 ملین تک پہنچ گئے۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 150 ملین سے 750 ملین تک پہنچ گئی۔ انٹرنیٹ کی ترقی دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کی بنسبت تیز ہے۔  جناب مودی نے کہا کہ. “ایک نئی آبادی کو انفارمیشن سپر ہائی وے سے جوڑا جا رہا ہے۔” انہوں نے بھارت میں ٹکنالوجی کو جمہوری بنانے پر بھی زور دیا۔ بھارت نے یہ بھی دکھایا ہے کہ ٹیکنالوجی کو انسانی ٹچ کیسے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “بھارت میں، ٹیکنالوجی مساوات اور بااختیار بنانے کی طاقت ہے۔”

‘‘بھارت اب لال فیتے کے لئے مشہور جگہ نہیں ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کے لئے سرخ قالین کے لئے جانا جاتا ہے’’

انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت کی مثال دی. جو تقریباً 200 ملین خاندانوں یعنی 600 ملین لوگوں کے لیے تحفظ فراہم کرتی ہے. اور کووڈ ٹیکہ کاری مہم، دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم  ہے.جو کہ ٹیک پلیٹ فارمز پر چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے کی مثالیں بھی دیں.  جیسے اوپن کورسز کے سب سے بڑے آن لائن ذخیروں میں سے ایک جہاں 10 ملین سے. زیادہ کامیاب آن لائن اور مفت سرٹیفیکیشن ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈیٹا کی سب سے  کم شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا . کہ اس سے غریب طلباء کو وباءکے دوران آن لائن کلاسز میں شرکت کرنے میں مدد ملی۔

‘‘بھارت میں ٹیکنالوجی ، مساوات اور  تفویض اختیارات کی ایک طاقت ہے’’

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت غریبی  کے خلاف لڑائی میں ٹیکنالوجی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے  غریب  دوست اقدامات  کی  وضاحت کرتے ہوئے سوامیتوا اسکیم اور جن دھن آدھار موبائل (جے اے ایم) ٹرینٹی  کے لیے ڈرون کے استعمال کی مثالیں دیں.تاکہ غریب دوست اقدامات کی وضاحت کی جاسکے۔ سوامیتوا اسکیم نے جائیداد کے ریکارڈ میں صداقت اور غریبوں کوقرض تک رسائی کو یقینی بنایا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا کہ  جے اے ایم نے فوائد کی براہ راست منتقلی کو یقینی بنایا .اور بہت سی فلاحی اسکیموں  میں اہم ول ادا کیا۔  وزیر اعظم نے جی ای ایم کا بھی حوالہ دیا.  جو کہ ‘ حکومت کے ذریعہ  چلایا جانے والا ایک کامیاب ای –

‘‘بھارت کے اختراع پرداز نوجواجوں اور  بڑھتی ہوئی ٹیک رسائی کی وجہ سے مستقبل کافی وسیع ہوگا’’

وزیراعظم نریندر مودی نے  الگ تھلک  رہنے کے رجحان کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختراع  اہم ہے لیکن جب  اس کے ساتھ  ارتباط ہوتا ہے .تو یہ ایک طاقت بن جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال  الگ تھلگ  رہنے کے رجحان کو ختم کرنے. ہم آہنگی کو فعال کرنے اور سروس کو یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہے ۔ مشترکہ پلیٹ فارم پر، کوئی  الگ تھلگ  نہیں ہے۔ وزیراعظم نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی مثال دیتے ہوئے کہا. کہ بھارت آئندہ  کچھ  برسوں میں بنیادی ڈھانچے میں 100 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

Recommended