تبلیغی جماعت کے غیر ملکی شہریوں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت جلدمکمل کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ، 03 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ملکی شہریوں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت مکمل کریں۔ یہ حکم جسٹس اے ایم خان ولکر کی سربراہی میں بنچ نے جاری کیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ مہاراشٹرا میں 36 غیر ملکی شہریوں کو بری کردیا گیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔ ان درخواستوں پر 07 اور 10 نومبر کو سماعت ہونی ہے۔ یہ ان غیر ملکی شہریوں کے لیےعذاب بن گیا ہے۔

15 اکتوبر کو عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنا معاملہ مرکزی حکومت کے نوڈل آفیسر کے پاس اپنے ملک واپس آنے کے لیے پیش کریں۔ عدالت نے غیرملکی شہریوں کی رپورٹ پر متعلقہ نوڈل افسر کو چار دن میں فیصلہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا تھا کہ رپورٹ پر فیصلہ آنے میں ایک ہفتہ سے زیادہ دیر نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی نے درخواست میں کہا تھا کہ وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ یک طرفہ اور من مانہ ہے۔ 02 اپریل کو وزارت داخلہ نے 960 غیر ملکی عام شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا۔جب کہ 04 جون کو 2500غیر ملکی شہریوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔ بلیک لسٹ کرنے سے پہلے غیر ملکی شہریوں کی فریاد بھی نہیں سنی گئی۔ وزارت داخلہ کا یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے فیصلے کی وجہ سے شہری اپنے ملک واپس بھی نہیں جا سکتے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…