تیجسوی بتائیں کہ بہار کو جنگل راج میں جھونکنے والا کون تھا:روی شنکر پرساد

پٹنہ، 31 اکتوبر (ہ س)

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے مہا گٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادوبتائیں کہ بہار کو جنگل راج میں جھونکنے والا کون تھا۔ ان کے ماں ۔ باپ کے حکمرانی میں کتنے ڈاکٹروں کا اغوا ہو اتھا۔ کتنے ڈاکٹروں کے یہاں رنگداری کے لیے پرچی جاتی تھی۔ کاروبار بند ہوئے ،ٹھیکہ کے بدلے زمین لکھاؤ اور مال بناؤ کا نعرہ چلتا تھا۔ اس وقت خوف ، اغوا ، رنگداری ،لوٹ کا منظر تھا لیکن اس کا جواب وہ نہیں دہے رہے ہیں۔

بی جے پی کے میڈیا سنٹر میں مرکزی وزیر نے کانگریس کو بھی نشانہ پر لیا۔ کہا کہ کانگریس مالے کے ساتھ کھڑی ہے۔ مالے نے بہار میں کیا ۔ کیا کیا یہ سب جانتے ہیں ۔ لیکن کانگریس نے اپنی سیاسی اثر و رسوخ کو بچانے کے لیے ان سے بھی اتحاد کر لیا۔ بہار کے لوگ جانتے ہیں کہ کام کون کرے گا۔ کام وہ نہیں کریں گے جو صرف بولتے ہیں بلکہ وہ کریں گے جو کام کرتے آئے ہیں۔ کچھ لوگ لبھانے والے وعدہ کرتے ہیں پر ہم لوگ جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں۔ اگر وعدہ کیا تو روڈ میپ کے ساتھ آتے ہیں ۔ بہار کے عوام امن وامان ،تحمل اور ترقی چاہتے ہیں اوریہ صرف این ڈی اے ہی دے سکتا ہے کیوں کہ ہمارے پاس قیادت ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جوڑی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف کہا ہے کہ بہار کی ترقی کے بغیر ملک کی کوئی ترقی نہیں ہوگی۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کو گناتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے غریبوں کے پاس 126 کروڑ آدھار ، 37 کروڑ بینک اکاؤنٹ ، 121 کروڑ موبائل فو ن کو جوڑ کرگزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں غریبوں کے کھاتے میں 11 لاکھ کروڑ بھیجے گئے ہیں۔ اس سے ایک لاکھ 70ہزار کروڑ بچے ہیں جو بیچولیاں کھاتے تھے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…