Categories: قومی

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ،بی جے پی سب سے بڑی پارٹی

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ،بی جے پی سب سے بڑی پارٹی

DDC elections in Jammu and Kashmir, BJP the largest party

نئی دہلی ، 23 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی بار ضلع ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کی گنتی آدھی رات تک جاری رہی۔

ریاست کی 280 نشستوں میں سے آدھی رات کو 12 بجے تک 240 نشستوں کا ہی نتیجہ سامنے آیا۔ اب تک کے نتائج سے یہ واضح ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اب تک 70 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ تاہم ، نتائج میں گپکار اتحاد آگے ہے۔

بی جے پی- 70 نیشنل کانفرنس 56 ،آزاد- 43 ، پی ڈی پی 26 ، کانگریس 21

بی جے پی- 70 نیشنل کانفرنس 56 ،آزاد- 43 ، پی ڈی پی 26 ، کانگریس 21 ، جے کے اے پی 10 ، جے کے پی سی۔06 ، سی پی ایم۔05 ، جے کے پی ایم 03 ، جے کے این پی پی نے 02 اور پی ڈی ایف اور بی ایس پی نے ایک نشست پرکامیابی حاصل کی ہے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے تحت صبح 9 بجے سے ریاست کے تمام 20 اضلاع میں گنتی کا آغاز ہوا۔ بیلٹ پول کا حساب کتاب کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے کہا

بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے کہا کہ وہ لوگ جو چین کی مدد سے آرٹیکل 370 کو واپس لینے کا منصوبہ بنا رہے تھے ، اب وہ آئین کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370 پر ووٹنگ ہوئی

پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370 پر ووٹنگ ہوئی اور پارلیمنٹ کا فیصلہ ہمارا حوالہ ہے۔ پاترا نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کچھ دن پہلے تک کہتے تھے کہ ترنگا اٹھانے والا کوئی شخص کشمیر میں نہیں ملے گا لیکن اب ان کی اپنی جماعت بھارتی آئین کے دائرے میں انتخابات لڑرہی ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) چیف اور سابق وزیر اعلی ٰمحبوبہ مفتی نے کہا آج کے ڈی ڈی سی انتخابی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام نے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کے بھارتی حکومت کے غیر آئینی فیصلے کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago