Categories: قومی

سابق مرکزی وزیر میجر جسونت سنگھ ( ریٹائرڈ ) کا انتقال

سابق مرکزی وزیر میجر جسونت سنگھ ( ریٹائرڈ ) کا انتقال

نئی دلّی میں  آرمی کے اسپتال ( ریسرچ اینڈ ریفرل ) نے حکومتِ ہند کے سابق کابینی وزیر  میجر جسونت سنگھ ( ریٹائرڈ ) کی    27 ستمبر ، 2020 ء کو صبح 6 بجکر 55 منٹ پر انتقال ہونے کا اعلان کیا ۔  انہیں  25 جون  ، 2020 ء کو  آرمی اسپتال  ( آر اینڈ آر ) میں داخل کیا گیا تھا اور ان کا  متعدد اعضائے رئیسہ   کا علاج  کیا جا رہا تھا ۔ اِس سے پہلے  ان کے سر میں  شدید چوٹ  آئی تھی اور آج صبح انہیں دِل کا دورہ پڑا ۔ اُن کا علاج کرنے والی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی بہترین کوششوں کے باوجود   انہیں نہیں بچا سکی اور  27 ستمبر ، 2020 ء صبح  6 بجکر 55 منٹ پر اُن کا انتقال ہو گیا ۔

وہ  کووڈ سے متاثرنہیں تھے ۔سابق مرکزی وزیر جناب جسونت سنگھ کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر جناب جسونت سنگھ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے ‘‘جسونت سنگھ جی نے ہماری قوم کی بڑی سرگرمی سے خدمت کی، پہلے ایک فوجی کی حیثیت سے اور بعد میں سیاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی میں۔ اٹل جی حکومت کے زمانے میں انھوں اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور امور خارجہ پر ایک انمٹ ساکھ چھوڑی۔ مجھے ان کے انتقال سے صدمہ ہوا ہے’’۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘جسونت سنگھ جی کو   سیاست اور سماجی امورمیں  ان کی بے مثال خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے ساتھ اپنے رابطے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ان کے افراد خاندان اور حامیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار۔ اوم شانتی’’۔

وزیر اعظم نے جناب منویندر سنگھ سے بھی بات کی اور جناب جسونت سنگھ کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے ‘‘جسونت سنگھ جی نے ہماری قوم کی بڑی سرگرمی سے خدمت کی، پہلے ایک فوجی کی حیثیت سے اور بعد میں سیاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی میں۔ اٹل جی حکومت کے زمانے میں انھوں اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور امور خارجہ پر ایک انمٹ ساکھ چھوڑی۔ مجھے ان کے انتقال سے صدمہ ہوا ہے’

سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔
وہ 82 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ برسوں سے کوما میں تھے۔
بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک مسٹر سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دوران مختلف وزارتوں کے کابینی وزیر کے عہدوں پر فائز رہے۔
انہوں نے 1996 سے 2004 کے دوران دفاع، خارجہ اور خزانہ جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔
سال 2014 میں بی جے پی نے مسٹر سنگھ کو راجستھان کے باڑمیر سے لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد ناراض مسٹر سنگھ نے پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا مگر ہو ہار گئے۔ اسی برس انہیں سر ممیں شدید چوٹ آئی، تب سے وہ کوما میں تھے.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago