قومی

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سےملاقات کی

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب سکھویندر سنگھ سکھو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قومی راجدھانی کے اپنے پہلے دورے پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر سکھویندر سنگھ سکھو جتیندر سنگھ سے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں، خاص طور پر باغبانی اور زراعت، خوشبو مشن اور لیوینڈر انٹرپرینیورشپ میں مرکزی امداد کا مطالبہ کیا، جس کا استعمال پہاڑی ریاست کے لوگوں کے معاش کے لیے فائدہ مند بنانے اور اسٹارٹ اپس کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

میٹنگ کے دوران ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے.

مرکزی وزیر نے ہماچل پردیش میں ہر شعبے میں تکنیکی ترقی میں ہر ممکن مرکزی امداد کا یقین دلایا۔ میٹنگ کے دوران ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور جموں میں لیوینڈر کی کاشت جیسے کامیاب طور طریقوں کی نقل تیار کرنے (ریپلی کیٹ) کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش جیسی پہاڑی ریاستیں، جو قدرتی وسائل سے مالامال ہیں، اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے خاطرخواہ تکنیکی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے وزیر اعلیٰ کو مکمل تکنیکی مدد کا یقین دلایا، چاہے وہ ڈوپلرز کے ذریعے موسم کی پیشین گوئی کے شعبے میں ہو، کسانوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے موسم کے انتباہات فراہم کرنا ہو یا ریاست کے نوجوانوں میں ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہو۔

اور جموں میں لیوینڈر کی کاشت جیسے کامیاب طریقوں کی نقل تیار کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماچل پردیش کے نوجوانوں میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ ملک میں ہونے والے سائنسی انقلاب کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال کی وکالت کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دودھ سے مالا مال ریاست ہونے کے ناطے ہماچل پردیش میں ڈیری اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ریاست میں نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس میں شامل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو چاہیے کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) بنائیں تاکہ ریاست کے اندر روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماچل پردیش متنوع وسائل کی سرزمین ہونے کی وجہ سے بائیوٹیک پارک کے لیے موزوں جگہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس کے لیے ہر ممکنہ مرکزی مدد کا یقین دلایا۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بادل پھٹنا ہماچل پردیش میں عام مسائل میں سے ایک ہے اور اس سے فصلوں اور جنگلات کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ رڈار کے ذریعے موسم کی 100 فیصد درست پیش گوئی ممکن ہے، جس سے ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago