شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، دو دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

سرینگر ، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کٹ پورہ میں منگل کی صبح سے جاری ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اطلاع دی ہے کہ  نو گھنٹے سے جاری مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں ،تاہم دونوں کی شناخت کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکی ہیں۔نمائندے کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنا پرفوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کٹ پورہ شوپیاں میں ایک کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔جس کے دوران دونوں طرف سے گولہ باری شروع ہو تے ہی لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے اس دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں نو گھنٹوں کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جب کہ ابھی بھی دونوں طرف سے گولہ باری جاری ہے۔ فورسز کے افسران کا کہنا ہے کہ اطلاع کے مطابق ابھی بھی ایک دہشت گرد اندر موجود ہو کر فورسز پر گولیاں بر سا رہا ہے، جس کی وجہ سے آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ پورے علاقے کو سیل کرکے رکھ دیا گیا ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل کرکے رکھ دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سال وادی کشمیر میں کل ملا کر اب تک 170سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ شوپیاں ضلع میں مارے گئے ہیں۔ جب کہ کورونا کی وجہ سے ان کی لاشیں لواحقین کو سوپنے کے بجائے وسطی کشمیر کے سونمرگ اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں دفنا دی گئی ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…