بابل نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نایاب تصویر شیئر کی

بابل نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نایاب تصویر شیئر کی

مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور اکثر اپنے والد کی یادوں کو مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ حال ہی میں بابل نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر بابل کے والد اور مرحوم اداکار عرفان خان اور ان کی اہلیہ یعنی بابل کی والدہ سوتپا سکندر کی ہے۔

اس تصویر میں عرفان اور سوتپا ایک رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے اور دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے علاوہ ، بابل نے ایک دل کوچھونے والا نوٹ بھی لکھا ہے۔

بابل نے لکھا ہے  کہ ’’یہ سچ ہے کہ وقت آپ کے سانس کے بیچ میں واقعی میں آہستہ ہوتا ہے اور ایک بڑا خواب دیکھنے کے بعد آپ اتنے کم سے کیسے مطمئن ہوسکتے ہیں۔ شاید آپ کو یہ معلوم تھا ، تو یہ ختم ہوچکا ہے۔ یا  شاید اس لیے کہ میں بڑا ہوا ہوں۔ لیکن آسمان اتنا نیلا نہیں رہتا ، جب سورج بالکل آپ کے اوپر ہو۔ ‘‘

بابل کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور شائقین اس پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ بابل اکثر عرفان خان کے بارے میں پوسٹس شیئر کرتے ہیں۔ اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago