قومی

انڈین فارن سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

انڈین فارن سروس (2021 بیچ) کے آفیسر ٹرینیز کے ایک گروپ نے  کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند،  محترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بہت زیادہ  ولولہ انگیز  صورت حال  ہے کیونکہ وہ ایک ایسے وقت میں فارن سروس میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں جب ہندوستان ایک نئی خود اعتمادی کے ساتھ عالمی سطح پر اُبھرا ہے۔ دنیا بھی بھارت کی طرف ایک بار پھر سے پرستائش نطروں سے دیکھ  رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہمارے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات میں نئے اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ کئی عالمی فورمز میں بھارت نے فیصلہ کن  اقدامات کئے  ہیں۔ کئی شعبوں میں ہندوستان کی قیادت اب  ناقابل تقابل  بن چکی ہے۔ بھارت ترقی پذیر جنوبی خطے  میں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ سے ملاقات

ہندوستان کی معیشت تیز ترین شرح نمو  کا مشاہدہ کررہی ہے

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی مضبوط پوزیشن دیگر عوامل کے علاوہ اس کی اقتصادی کارکردگی کی بنیاد پر قائم  ہوئی  ہے۔ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کی سرکردہ معیشتیں اب بھی وبائی امراض کے اثرات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، ہندوستان پھر سے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے اور اس نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی معیشت تیز ترین شرح نمو  کا مشاہدہ کررہی ہے ۔درحقیقت، عالمی اقتصادی بحالی، ایک حد تک، ہندوستان پر منحصر ہے۔ عالمی سطح پر ہندوستان کے سنبھالا لینے کی دوسری وجہ اس کی اخلاقیات ہے۔ باقی دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری قدیم اقدار کے تحت آگے بڑھتے ہیں۔

نئی ٹیکنالوجیز ہمارے اندر  صحت کی بہتر دیکھ بھال کی امیدیں جگاتی ہیں

دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے. صدر جمہوریہ  نے کہا کہ متعدد محاذوں پر جاری تبدیلیاں عظیم مواقع کے ساتھ ساتھ بڑے چیلنجز بھی پیش کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، نئی ٹیکنالوجیز ہمارے اندر  صحت کی بہتر دیکھ بھال کی امیدیں جگاتی ہیں. لیکن وہ موجودہ کاروباری طریقوں کو بھی خطرات کی زد میں لاتی ہیں۔ ہم حاشیہ پر رہنے والوں تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں، ٹیکنالوجی بھی نئے چیلنجوں کے ساتھ سیکورٹی کے تانے بانےکو دوبارہ ترتیب دیتی ہے۔ بحیثیت قوم، ہمارے سامنے اپنی ترجیحات کو  دوبارہ ترتیب دینے کا موقع ہے۔

ہندوستانی فارن سروس کے افسران کا کردار

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے درمیان. اس کے مواقع اور خطرات کے ساتھ، ہندوستانی فارن سروس کے افسران کا کردار. پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے  ۔ ان مشکل  راستوں  گزرنا اور ہندوستان اور دنیا کے لیے بہترین مستقبل کو یقینی بنانا. ان کی ذہانت کا امتحان لے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ہم وطنوں کے بہترین مفاد میں. مستقبل کے چیلنجوں کا بہترین ممکنہ انداز میں جواب دیں گے۔ صدر جمہوریہ سے ملاقات

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago