Categories: قومی

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈوڈہ میں دو روزہ موک ڈرل کا اہتمام

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈوڈہ میں دو روزہ موک ڈرل کا اہتمام

ڈوڈہ، 5 نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ضلع ڈوڈہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ عملی مشق کاانعقاد کیا گیا۔جس دوران ہنگامی صورت حال کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے لیے علاوہ مو ثر حکمت عملی اور عوام کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر سے روشناس کرانے کے لیے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ۔

اس مشق کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کی جو قدرتی آفات انتظامیہ کے چئیرمین بھی ہیں اس موقع پر بھاری تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ڈی. ڈی. سی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ چناب جو جغرافیائی لحاظ سے ایک حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور یہ سسمک زون پانچ میں بھی آتا ہے علاوہ خطہ میں سڑک حادثات کے دوران ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے اس طرز کی عملی مشق بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

دریں اثنا ایس. ڈی. آر. ایف اور این. ڈی. آر. ایف بشمول ڈوڈہ کی معروف رضاکار تنظیم ،،ابابیل،،کی ٹیم نے آتشزدگی ،سڑک حادثہ، لینڈ سلائیڈ میں متاثرہ افراد کو بحفاظت بچانے کے لئے کی جانے والی تدابیر کو پیش کیا گیا اور اس عمل میں اعلیٰ جدید ساز و سامان کو بروئے کار لایا گیا ، کہ کیسے زمین کھسکنے کی وجہ سے وہاں پھنسے لوگوں کو بچانا ہے۔

ڈی. ڈی. سی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان باتوں سے آگاہ کرنے کے لئے مزید اس طرز کے پروگرام منعقد کئے جائیں اور ان ہائی ٹیک سامان کو بھی پیش کیا جائے ۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago