Categories: Uncategorized

شکست سامنے دیکھ کر نتیش نے کیا سبکدوشی کا اعلان : سرجے والا

شکست سامنے دیکھ کر نتیش نے کیا سبکدوشی کا اعلان : سرجے والا

پٹنہ ، 05 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

انتخابی مہم کے آخری دن وزیر اعلی نتیش کمار نے جس طرح موجودہ انتخابات کو اپنا آخری انتخاب  بتایا، اپوزیشن اسےجذباتی کارڈ بتا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نتیش کمار پر مسلسل حملہ کررہے ہیں۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ  مہا گٹھ بندھن کی فتح کی خوشبو نے بی جے پی اور جے ڈی یو کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

نتیش کمار اور بی جے پی نے انتخابات کے تیسرے مرحلے سے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہے۔ بہار کو بدحالی کے دہانے پر لانے کے لئے اگر نتیش معافی مانگ کر الوداع لیتے تو بہتر ہوتا۔

سرجے والا نے کہا کہ اس بار اسمبلی انتخابات سے نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی سیاسی سمت اور حالت بدل جائے گی۔ عوام اس بار بہار کی ترقی، روزگار ، روٹی کی سیاست پر مہر لگائے گی۔ بہاریوں کی توہین کرنے والے نتیش کمار کو عوام اس بار وزیر اعلیٰ نہیں بنانے والے ہیں۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جب مزدور واپس بہار لوٹ رہے تھے، تو نتیش نے انہیں بہار کی سرحد پر ہی روک دیا تھا۔ سرجے والا نے کہا کہ اس وقت اگر نتیش کمار  بہاریوں کی توہین نہیں کرتے تو آج انہیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔ اب جب نتیش کو اپنی شکست سامنے دیکھ رہی ہےتو انہوں نے انتخابات سے قبل ہی سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago