قانونی چارہ جوئی سے قبل کے مقدمات تصفیہ شدہ | زیر التواء مقدمات تصفیہ شدہ | کل مقدمات تصفیہ شدہ |
82,46,801 | 26,04,752 | 1,08,51,553 |
کووڈ کی عالمی وباکے دوران، لیگل سروسز اتھارٹیز (ایل ایس اے) نے جدید طریقے سے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھایا اور ای لوک عدالت متعارف کروائی، جس میں متاثرہ فریق بالمشافہ عدالت جائے بغیر اپنے معاملے کو حل کرسکتے ہیں۔ ای لوک عدالت تنازعات کو حل کرنے کا ایک عمل ہے، جس میں ٹکنالوجی اور متبادل تنازعات کے حل (“اے ڈی آر”) میکانزم کو یکجا کیا جاتا ہے جو تیز، شفاف اور قابل رسائی آپشن پیش کرتا ہے۔ ای لوک عدالتوں نے ان لوگوں کے لیے انصاف کی رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے جو دوسری صورت میں لوک عدالتوں میں حصہ لینے سے قاصر ہوں گے۔ لوک عدالتوں کے ورچوئل انعقاد کے ساتھ، یہ آبادی کے ایک بڑے حصے کے لیے قابل رسائی بن گیا ہے۔ ای لوک عدالتیں کم لاگت بھی ہیں کیوں کہ یہ انتظامی اخراجات کی ضرورت کو خارج کرتی ہیں۔ چوں کہ لوگ انٹرنیٹ ٹکنالوجی کی مدد سے اپنے گھروں سے مؤثر طریقے سے حصہ لے سکتے ہیں، لہذا اس سے فورم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سفر کی لاگت کم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، اس سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے کیوں کہ لوگوں کو کام سے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ ای-لوک عدالتوں کو فروغ دینے کے لیے زیادہ تر قانونی خدمات اتھارٹیز کے ذریعے مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
این اے ایل ایس اے کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جون، 2020 سے اب تک 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ایس ایل ایس اے) نے ای-لوک عدالتوں کا انعقاد کیا ہے۔ جون، 2020 سے ستمبر، 2022 کی مدت کے دوران ای-لوک عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی سے پہلے اور زیر التوا معاملوں میں پیش کیے گئے اور تصفیہ شدہ مقدموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
قانونی چارہ جوئی سے قبل کے مقدمات | عدالتوں میں زیر التوا مقدمات | ||
پیش کیے گئے | تصفیہ شدہ | پیش کیے گئے | تصفیہ شدہ |
1,63,78,857 | 38,39,258 | 96,13,800 | 14,99,042 |
لوک عدالت ایک اہم متبادل تنازعات کے حل کا طریقہ کار ہے جو عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں عدالت میں زیر التواء تنازعات / مقدمات یا قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے میں خوش اسلوبی سے حل / سمجھوتا کیا جاتا ہے۔ لیگل سروسز اتھارٹی (ایل ایس اے) ایکٹ، 1987 کے تحت، لوک عدالت کے ذریعے دیا گیا ایک ایوارڈ دیوانی عدالت کا ایک فرمان سمجھا جاتا ہے اور تمام فریقوں پر کے لیے اور پابندی کرنا ضروری ہوتا ہے اور کسی بھی عدالت کے سامنے اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہے۔ عدالتوں میں زیر التوا معاملوں کو کم کرنے اور قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے، قانونی خدمات کے اداروں کے ذریعے لوک عدالتوں کا انعقاد ایسے وقفوں پر کیا جاتا ہے جو مناسب سمجھتے ہیں۔ لوک عدالت مستقل ادارہ نہیں ہے۔ حالاں کہ، ایل ایس اے ایکٹ، 1987 کی دفعہ 19 کے مطابق، قانونی خدمات کے اداروں کے ذریعے ضرورت کے مطابق لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تمام تعلقوں، ضلعوں اور ہائی کورٹس میں پہلے سے طے شدہ تاریخ پر قومی لوک عدالتوں کا انعقاد بیک وقت کیا جاتا ہے۔
سال | قانونی چارہ جوئی سے قبل کے مقدمات | زیر التواء مقدمات | کل |
2021 | 72,06,294 | 55,81,743 | 1,27,88,037 |
2022 | 3,10,15,215 | 1,09,10,795 | 4,19,26,010 |
کل | 3,82,21,509 | 1,64,92,538 | 5,47,14,047 |
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…