Categories: قومی

وزیراعظم نے پلوامہ حملہ کے انکشاف کے بعداپوزیشن سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا

وزیراعظم نے پلوامہ حملہ کے انکشاف کے بعداپوزیشن سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا

احمد آباد / نئی دہلی ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز پلوامہ حملے کے بارے میں پاکستان کی پارلیمنٹ میں انکشافات کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کونشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد اول جلول بیان دینے والی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی جونادانستہ طور پر ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی تھیں ، وہ نہ تو ملک کا فائدہ کرسکتی ہیں اور نہ ہی اپنی پارٹی کا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا ہوگا کہ ہم سب کے لیے سب سے بڑا مفاد ملک مفادہے۔

مودی کیوڈیامیں منعقدایک فوجی دستوں کی پریڈ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وہ یہاں جب نیم فوجی دستوں کی پریڈ دیکھ رہے تھے ،ان کے ذہن میں ایک اور تصویر چل رہی تھی، یہ تصویر پلوامہ حملے کی تھی۔ اسے ملک کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا جب جب ملک کے بہادر بیٹوں کی شہادت سے پوراملک دکھی تھا اور کچھ لوگ اس تکلیف میں اپنے سیاسی مفادات کی تلاش میں تھے۔ مودی کا اشارہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی طرف تھا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ، وہاں کی حکومت نے پلوامہ حملے کو پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago