<h3 style="text-align: center;">وزیر اعظم نریندر مودی کی بہارکے ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں اورووٹنگ کے دوران ماسک اور معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔‘‘</p>
<p style="text-align: right;"> دراصل ، بہار قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ آج سے جاری ہے۔ صبح 7 بجے سے ریاست کے 15 اضلاع میں 78 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 28 اکتوبر کو بہار میں پہلے مرحلے کی 71 نشستوں اور دوسرے مرحلے میں 3 نومبر کو 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے۔ انتخابی نتائج 10 نومبر کو آئیں گے۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…